دوسرے رىواڑى والے حضرات مىں سے ىا اور کوئى بزرگ جو محبت سے اس کام کو کرىں بلاىا جائے۔ کفن کے بعد نماز جناہ حضرت حاجى ماسٹر محمد شرىف ہوشىار پورى ىا حاجى فىض محمد رشىد آباد والے، اور دونوں نہ ملىں تو کسى اور عالم کو جس کو مىرے عزىز و اقارب چاہىں اور مفتى عبد الستار صاحب ان کے بعد تىسرے آدمى۔ عبد المجىد
مىت کو غسل دىتے وقت جو کپڑا ناف سے زانو تک ڈالا جاتا ہے وہ تر ہونے کے بعد جسم کے ساتھ چپک جاتا ہے جس سے جسم کى رنگت اور حُجم نظر آنے لگتا ہے۔ اس لئے ناف سے زانو تک کے حصّہ پر کوئى اىسا دبىز کپڑا ڈال دىا جائے جس سے جسم کى رنگ اور حُجم نظر نہ آئے (مىرے نزدىک رنگدار ، موٹا کپڑا ڈالا جائے) عبد المجىد
جنازے مىں زىادہ لوگوں ىا دور سے آنے والے اعزّہ وغىرہ کى شرکت کى غرض سے تاخىر نہ کى جائے۔ بلکہ وقت پر جتنے افراد بھى موجود ہوں وہ نماز جنازہ پڑھ کر جلد از جلد مىت کو قبرستان پہنچانے اور دفن کرنے کى کوشش کرىں۔ سُنّت کے مطابق چند افراد کے نماز جنازہ پڑھنے پر اﷲتعالىٰ کى جو رحمت متوجہ ہوتى ہے وہ خلافِ سُنّت ہزاروں آدمىوں کے مجمع پر بھى نہىں ہوتى۔عبد المجىد
مىت کا چہرہ دکھانے کا خاص طور پر اہتمام نہ کىا جائے۔ جنازہ تىار ہونے ىا مىّت کو قبر مىں رکھنے کے بعد اگر کچھ اعزہ وغىرہ مىت کا