ارشاد
جن لوگوں نے اس کے تىن بار پڑھنے کو اىک قرآن پڑھنے کے برابر کہا ہے انہوں نے ىہ بھى قىد لگائى ہے کہ وہ قرآن جس مىں قل ھو اﷲ نہ ہو۔ اسى طرح لوگ سورۂ ىٰس مىں تاوىل کرتے ہىں کہ اس کے اىک بار پڑھنے سے ان دس قرآنوں کا ثواب ملتا ہے جس مىں سورۂ ىٰسىن نہ ہو ورنہ تسلسل لازم آئے گا۔
مگر مىرے نزدىک اس کى ضرورت نہىں۔ کىونکہ جن دس قرآنوں کا ثواب ملتا ہے ان کى قرأت تو حکمىہ ہوئى اور قرأت حکمىہ کا تضاعف، ثواب وارد نہىں ، پھر تسلسل کىوں لازم آئے گا۔ اس پر اىک صاحب نے حوالہ دىا کہ اىسا ہى فلاں کتاب مىں لکھا ہے۔ اس پر حضرت والا نے فرماىا کہ ابھى تک مجھ کو ىہى خوشى تھى کہ اس وقت مىرے ذہن ہى مىں ىہ مضمون آىا ہے ، مگر اب زىادہ خوشى ہے کہ سمجھدار لوگوں سے توافق ہوگىا۔ فقط (حسن العزىز 3/331)