رنگا لے رى چندىا بنا لے رى سىں
کىا کىا کرے گى ارى دن کے دن
نہ جانے بلا لے پىا کس گھڑى
تو کھڑى منہ تکے گى ارى دن کے دن
بگڑنے سنورنے کا ہے ىہى سمىں
پھرے گى ىوں ہى باولى دن کے دن
اس کے بعد مىں نے دو چار شعر بنائے، صرف اىک دو ىاد رہ گئے ہىں ، باقى بھول گئے۔
حضرت والد صاحب کے اشعار
بلاوا جب آئے تو تىار پاوے
نہ تىارى کرنى پڑے دن کے دن
جو کرنا ہے کل تو آج اس کو کر لے
نہ مہلت ملے گى ارى دن کے دن
اس کے علاوہ حضرت مجذوب ؒ کے اسى کے متعلق شعر ہىں کہ ىہ وقت ختم ہوجائے گا اور انسان اس وقت کىا کر سکے گا
اجل ہى نے کسرى ہى چھوڑا نہ دارا
اسى سے سکندر سا فاتح بھى ہارا
ہر اىک لے کے کىا کىا نہ حسرت سدھارا