مىں اپنے خورد و نوش کا سامان خود کروں گا اور انشاء اﷲ کسى کو کوئى تکلىف نہ دوں گا۔ جب اجازت ہوجائے تو اس خط کو لے کر چلے جاوىں۔
عرض: ان وکىل صاحب سے احقر ملا تھا آپ کى تحرىر کا مضمون عرض کىا تھا اور ىہ بھى عرض کىا تھا کہ اتنے پرانے شبہات فوراً کىسے نکل سکتے ہىں۔ کسى کے پاس جا کر رہو اور وہ تھانہ بھون جانے کو تىار ہے اور وہاں جانے سے پہلے آپ سے ملنا چاہتا ہے۔ احقر نے آپ کا نام عرض کىا تھا کہ تھانہ بھون جانے سے رىواڑى جانا بہتر ہوگا۔ اس لئے وہ اب آپ کى خدمت مىں حاضر ہوگا۔ مىں نے ترغىب اس طرح دى تھى کہ ہمارى غرض ثابت نہ ہو اس کى مرضى ہو جائے ىا نہ جائے۔ احقر عرض کر دے گا مىرا ارادہ ىہ بھى کہ اس کو کہوں پہلے آپ سے خط و کتابت کرے اور پھر جائے۔ جناب کى کىا رائے ہے۔ خدا کرے وہ مسلمان صحىح العقىدہ ہوجائے۔ طالب دعا احقر عبد المجىد عفى عنہ
جواب: اس کا جواب الگ پرچہ پر ہے۔
جناب اخوند مظفر قىوم
ان کے حالات صفائى معاملات مىں تفصىل سے ذکر کر دىئے گئے ہىں وہاں دىکھ لىا جائے۔
حاجى سکندر دىن صاحب
ىہ اىک مجذوب صفت آدمى تھے۔ حضرت تھانوىؒ سے بىعت تھے، پہلے