دعوت طعام لڑکى کے باپ کى طرف سے کہىں ثابت ہے؟ اس پر مولانا نور احمد صاحب نے فرماىا کہ مىں نے ىہ سب کچھ دار العلوم کى شہرت کے لئے کىا ہے۔ حضرت مفتى اعظم نے فرماىا کہ دار العلوم کسى کى شہرت کى محتاج نہىں ہے۔ کسى اور عالم نے کوئى بات نہىں فرمائى ، گوىا بات ختم ہوگئى۔
مولانا رشىد احمد سے لوگوں نے کہا کہ آپ نکاح مىں تو شرکت کرلىں۔ مفتى رشىد احمد صاحب نے فرماىا کہ نکاح مىں دو گواہ کافى ہىں ىہاں تو ہزاروں افراد موجود ہىں اور ىہ فرما کر واپس آگئے۔
حضرت مولانا خىر محمد صاحب حضرت مفتى رشىد احمد کے بہت معتقد تھے اور فرماىا کرتے تھے کہ نئے علماء مىں حضرت مفتى رشىد احمد صاحب کا مقام بہت بلند ہے۔