پىر سىدن شاہ کا کہنا اس ڈاکٹر کا پىر بہت کامل ہےمىرى توجہ اس کے سامنے بے بس ہے
وہاں گھر جا کر اپنے بھائى اور دوسرے حضرات سے کہا کہ اس ڈاکٹر صاحب کا پىر بہت کامل ہے۔ مىں نے اتنى سخت توجہ اس پر ڈالى (جىسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے کہ اس کى توجہ مشہور تھى کہ جىسا چاہتا ہے وىسا کام لے لىتا ہے) کہ اگر ہاتھى پر ڈالتا تو وہ بھى لوٹ پوٹ ہوجاتا۔ لىکن اس کا پىر آڑے آتا رہا اور اس پر کوئى اثر نہ ہوا۔ مجھے ىہ باتىں رات کو اس کے بھائى نے بتلائىں جس کى دوسرے حضرات نے تصدىق کى۔
..............................................
..............................................
چوہدرى روشن دىن خلىفہ حضرت مفتى محمد حسن صاحب کا سىدن شاہ کو گرفتار کرنا اور اس کا دولاکھ رشوت کى پىشکش
اب چوہدرى روشن دىن کا واقعہ جس کا اوپر ذکر ہوا وہ عرض کرتا ہوں۔ چوہدرى روشن دىن صاحب نے مجھے بتلاىا کہ اىک بہت خوبصورت عورت ضلع جھنگ سے اغوا ہوگئى اور مختلف لوگوں کے پاس وہ رہى۔ اىک رات اس نے پىر