بابو نصىر احمد صاحب انبالوى
جناب سىد احمد مىاں صاحب مانگرولى
حافظ رىاض الحق کلىانوى کراچى
حاجى محمد ابراہىم صاحب ڈربن افرىقہ
ماسٹر عبد الغفور صاحب کراچى
آخرى حضرت ماسٹر عبد الغفور صاحب احقر کے سب سے بڑے بہنوئى تھے۔ بڑى ہمشىرہ آپا صغىرہ ان کے عقد مىں تھىں۔ ان کى برات مىں صرف دو اشخاص تھے۔ اىک ماسٹر صاحب، دوسرے مولانا عبد المجىد۔ نکاح ہوا ، رخصتى ہوگئى۔ ان کى اولاد ہمشىرہ سے عبد النور، ام عطىہ، ىہ دونوں بھى اس دارِ فانى کو چھوڑ چکے ہىں۔ ام عطىہ کى اىک لڑکى برادرم محمد ہاشم صاحب کے صاحبزادہ عبد الہادى کے گھر مىں ہے۔ اﷲتعالىٰ مرحومىن کى بخشش فرمائىں اور ام عطىہ کى صاحبزادى اور اس کے بچوں اور شوہر کو درازئ عمر اور عافىت دارىن عطا فرمائىں۔