ىہ ان کى اہلىہ ہىں۔
عرض:مىں اپنے لئے ىہ دعا کرتى ہوں کہ اے اﷲ! مىرا قلب روشن کر دے۔
جواب:قلب روشن کرنے کا کىا معنىٰ؟ اس مىں کوئى بتى جلا دے۔ بغىر سوچے سمجھے کو دعا ىا کام کرنا فضول ہے۔ صرف اتنا کافى ہے کہ اے اﷲ! مىرے قلب کو غىروں کى محبت اور تعلق سے پاک کر دے،اپنى اور اپنے دوستوں کى محبت سے بھر دے ۔ اور قلب روشن کے ىہى معنىٰ ہوتے ہىں کہ جو چىز اﷲاور رسول کو پسند نہىں ان سے قلب پاک اور صاف ہوجائے، اور جو چىزىں پسند ہىں وہ اس مىں داخل ہوجائىں ۔ اور گھر کے پاک صاف رکھنے کے بھى ىہى معنىٰ ہىں کہ وہ ہر قسم کى نجاستوں اور فضول چىزوں سے خالى ہوجائے۔
بندہ بنانے مىں معبود کى طرف سے دىر نہىں بلکہ بندہ بننے مىں بندہ کى طرف سے دىر ہے
بندہ بننے مىں معبود کى طرف سے کوئى کمى اور دىر نہىں ہوتى بلکہ بندہ بننے مىں بندوں کى طرف سے دىر اور کوتاہى ہوتى ہے۔ اپنى مرضى کے موافق رہنے کا قصد چھوڑ دو اور اﷲتعالىٰ کى مرضى کے موافق رہنے کا ارادہ کر لو۔ اور حتى الامکان اس کے خلاف نہ کرو، بس بندہ بن گئے۔ نفس چند روز تو بچوں کى طرح