تردد اور شک خلاف اىمان پر ہو اىسے مىں کاہن کى خبر کا ىقىن کرنا مرادف کفر ہےاس سے اثر لىنا کىا معنىٰ۔
مرتب: موجودہ دور مىں اکثر اہلِ علم بھى اس مرض مىں مبتلا ہىں۔
اﷲ تعالىٰ اپنے بندوں پر اىسے مہربان ہىں کہ کوئى خود بھى اپنے اوپر اتنا مہربان نہىں ہوسکتا۔ پھر اپنے مہربان کى تجوىزوں پر پرىشان اور اپنے مہربان کے تصرفات سے گرانى ہونا ىہ مرادف ہے مہربان کے نامہربان ہونے کے۔ تو کىا ”ہر کہ از دوست مى رسد نىک است “ىعنى جو چىز دوست کى طرف سے آئى ہو سب اچھى ہوتى ہے۔ تو کىا کسى شخص کو ىہ زىبا ہے کہ اﷲتعالىٰ جو قدىمى خىر خواہ اور مہربان ہىں ان کے ساتھ اىسا اعتقاد اور ىقىن رکھے، ہرگز نہىں۔
اﷲتعالىٰ نےجس شخص کو عقل سلىم عطا فرمائى ہے پھر وہ نہ دنىا پر خوش ہوتا ہے نہ آخرت پر ، نہ احوال پر نہ اولاد پر، نہ کھانے پہننے پر نہ پىسوں پر، وہ تو تسلىم اور رضا کا بندہ ہوتا ہے اس کا تو سارا مقصود رضائے مولاہوتا ہے چاہے کچھ رہے ىا نہ رہے۔
اس کے لئے توسب چىزىں مانع مقصود ہىں۔ ہاں جو چىز اس کو شرىعت مقدسہ کے ہاتھ سے ملتى ہے اس کو لىتا ہے اور کسى چىز کى طرف التفات نہىں کرتا۔ جب ىہ تمہىد آپ کى سمجھ مىں آگئى تو پھر آپ کو ىقىناً نہ گھبراہٹ ہونى چاہئے نہ فکر رہنى چاہئے۔ بس اﷲ کا نام لىتے جاؤ اور چىن کى بنسى بجاتے رہو۔ آپ اس کو خوب ىاد رکھىں گھبراہٹ اور بے چىنى اﷲتعالىٰ کى نافرمانىوں کے ساتھ ہوا کرتى ہے اور