احقر کى پھوپھى ہىں۔ اور مىں نے جب بھى خدمت مىں حاضرى دى انہوں نے نہاىت ہى شفقت اور محبت کا برتاؤ کىا۔ مولانا رشىد احمد صاحب بڑے صاحب نسبت بزرگ ہىں ان کا مضمون پڑھ کر دل باغ باغ ہوگىا”از دل خىزد بر دل رىزد“ کا مصداق ہے۔ اور حضرت والد صاحب کے ڈىرہ والوں سے تعلق کا مکمل خلاصہ بىان کر دىا۔ عبد الدىان سلىمى
مىرکارواں
نگہ بلند ،سخن دلنواز ، جاں پر سوز ىہى ہے رخت سفر مىر کارواں کىلئے
بسم اﷲالرحمن الرحيم
والصلوٰۃ والسلام على رسولہ الکريم
مىرے اور مىرى والدہ محترمہ اور مىرے جملہ بھائىوں، بہنوں کے محسن و مربى حضرت ڈاکٹر عبد المجىد پىر جى رحمۃ اﷲعلىہ ،اﷲ کے اىک ولى تھے۔ فرشہ سىرت ، نورانى شباہت کے ساتھ تىن بنىا دى صفات (عفت، عظمت، محبوبىت) کے جامع تھے۔
عفت
عفت و پاکدامنى اىسى کہ صغىرہ بھى ان کے پاس کبھى نہ پھٹکا ہوگا۔ اور عظمت اىسى کہ بڑے بڑے اکابر ان کو صدر نشىن بناتے۔
عظمت
حضرت اپنى اس عظمت کى قوت پر حق گوئى مىں کسى کى پرواہ نہ