ژ… سید عبدالمجید شاہ امجد بخاری بٹالوی۔ موصوف محکمہ ڈاک کے ملازم تھے۔ قادیان میں پوسٹ ماسٹر کے طور پر عرصہ بھر کام کرتے رہے۔ یہ ۱۹۱۰ء کی بات ہے۔ پھر ۱۹۱۶ء میں دوبارہ یہ قادیان کے پوسٹ آفس کے انچارج بن کر تشریف لے گئے۔ اس زمانہ میں آپ نے قادیان میں انجمن حمایت اسلام قادیان بھی قائم کی۔ اس کے زیر اہتمام سیرۃ النبیؐ کے عنوان پر ایک عظیم الشان کانفرنس کا بھی آپ نے اہتمام کیا۔ جس میں مولانا نور احمد امرتسریؒ، پروفیسر مولانا سید احمد علیؒ شاہ اسلامیہ کالج لاہور وخطیب شاہی مسجد لاہور، مولانا میر ابراہیمؒ سیالکوٹی، مولانا محمد حسین بٹالویؒ، مولانا ثناء اﷲ امرتسریؒ اور دوسرے حضرات کو مدعو کیا۔ غرض مجلس احرار اسلام کل ہند کی کانفرنس اکتوبر ۱۹۳۴ء سے بھی قبل کی یہ کانفرنس تھی جو قادیانیوں کے مقابلہ میں منعقد ہوئی۔ جناب سید عبدالمجید شاہ امجد بخاری تقسیم کے بعد خیرپور میرس آگئے تھے۔ بخاری جنرل سٹور کے نام پر کاروبار بھی کرتے رہے۔ اس زمانہ میں آپ نے ایک پمفلٹ شائع کیا۔ اس کا نام تھا:
۱۲/۱… میں اور قادیان: الحمدﷲ! کہ اس جلد میں یہ رسالہ بھی توفیق الٰہی سے شامل کردیا گیا ہے۔ متذکرہ کانفرنس کی تفصیل اس رسالہ میں موجود ہے۔
ژ… جناب نعیم صدیقی وسعید احمد ملک۔ یہ دونوں حضرات جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔ تحریک ختم نبوت ۱۹۵۳ء کے حالات، نتائج وعواقب کی ذمہ داری کے تعین کے لئے حکومت نے مسٹر جسٹس منیر اور مسٹر ایم۔آر کیانی پر مشتمل انکوائری کمیشن قائم کیا۔ عدالتی کمیشن کی رپورٹ جب چھپ کر آئی تو وہ تضاد بیانیوں اور غلط معلومات کا ملغوبہ تھی۔ مختلف حضرات نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر تبصرے وتجزیے کئے۔ اس میں آل پارٹیز مرکزی مجلس عمل تحفظ ختم نبوت کے وکیل مولانا مرتضیٰ احمد خان میکش درانی کا تبصرہ ’’محاسبہ‘‘ کے نام پر ’’احتساب قادیانیت‘‘ کی سابقہ جلدوں میں پیش کر چکے ہیں۔ اس جلد میں جناب نعیم صدیقی وسعید احمد ملک کا مرتب کردہ تبصرہ جو جماعت اسلامی نے شائع کیا۔ جس کا نام ہے:
۱۳/۱… تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ پر تبصرہ: پیش خدمت ہے۔