بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
عرض مرتب
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم۰امابعد!
قارئین محترم! لیجئے احتساب قادیانیت کی جلد چھتیس(۳۶) پیش خدمت ہے۔ اس جلد میں:
ژ… مولانا عبدالرشید صاحب صدر مدرس جامعہ اہل حدیث چوک دالگراں لاہور کا ایک رسالہ:
۱… ختم نبوت اور نزول عیسیٰ علیہ السلام: شامل اشاعت ہے۔ مرزاملعون قادیان نے سیدنا عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کی حیات اور نزول کا انکار کر کے خود کو مسیح ثابت کرنا چاہا۔ اس کے لئے اس ملعون نے بنیاد یہ قائم کی کہ عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ آگئے تو یہ ختم نبوت کے منافی ہے۔ حالانکہ اس ملعون قادیان سے کوئی پوچھے کہ:
الف… عیسیٰ علیہ السلام جنہیں رحمت عالمﷺ سے قبل نبوت مل چکی ہے۔ ان کے دوبارہ تشریف لانے سے انبیاء علیہم السلام کی تعداد میں اضافہ نہ ہوگا۔ اس لئے کہ وہ پہلے سے صف انبیاء کے شمار میں آگئے۔ ان کا تشریف لانا تو مرزاقادیانی کے قول کے مطابق ختم نبوت کے منافی ہوا۔ البتہ مرزاغلام احمد قادیانی، رحمت عالمﷺ کے بعد دعویٰ نبوت کرے تو یہ ختم نبوت کے منافی نہیں۔ اس الٹی منطق کو سوائے دجل وفریب کے اور کیا کہا جاسکتا ہے۔
ب… پھر سیدنا مسیح علیہ السلام کا تشریف لانا گویا پہلے کے ایک نبی، رحمت عالمﷺ کی امت میں بھی شامل ہورہے ہیں۔ جب کہ مرزاقادیانی کے دعویٰ نبوت کا معنی یہ ہے