قادیانی کے الہامات کی تقسیم
۱…
الہامات کاذبہ جن کے کاذب ہونے پر وہ خود ہی گواہ ہیں۔
۲…
الہامات کاذبہ جن کو بوجہ پورا نہ نکلنے ان کے کاذب سمجھا گیا ہے۔
۳…
الہامات صیاد یہ جن کا ابن صیاد کے الہام کی طرح اگر سرہے تو پاؤں نہیں، اگر پاؤں ہے تو سر نہیں۔
۴…
الہامات شیطانیہ انسیہ جن کو کوئی پڑھا لکھا انسان دل میں ڈال دیتا ہے۔
۵…
الہامات غیبیہ جن کو شیطان القاء کر دیتا ہے۔
۶…
الہامات شیطانیہ معنویہ کہ شیطان کبھی عام قاعدہ کے طور پر انسان کے دل میں ڈال دیتا ہے۔
اور پھر وجوہ فاسدہ اور استدالات فاسدہ کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ اس کو شیطان معنوی کہا جاتا ہے۔ مثلاً یہ کہہ دیتا ہے کہ جس شخص پر امور غیبیہ منکشف ہوں تو وہ شخص نبی ورسول ہے۔ پس مجھ پر کشف ہوتا ہے۔ لہٰذا میں نبی ورسول ہوں۔ علیٰ ہذا القیاس!
ناظرین قارئین حضرات! مرزاقادیانی کے الہامات اسی قسم کے ہیں۔ مگر چونکہ یہ سب شریعت پاک کے خلاف ہیں۔ لہٰذا نامقبول ہیں۔
مرزاقادیانی کے معتقدات
۱…
علماء نے سورۃ الزلزال کے معنی غلط سمجھے۔ (ازالہ اوہام ص۱۲۸،۱۲۹، خزائن ج۳ ص۱۶۷)
۲…
قرآن خدا کی کتاب ہے اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔ دیکھو لیکھرام کی نسبت
(اشتہار مورخہ ۱۵؍مارچ ۱۸۹۷ئ، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۳۵۹)
۳…
فرشتے نفوس فلکیہ اور ارواح کا ایک نام ہے اور جو کچھ ہوتا ہے۔ وہ سیارات کی تاثیر سے ہوتا ہے اور کچھ نہیں۔ (توضیح المرام ملخص ص۳۳، ۳۷، ۳۸، خزائن ج۳ ص۶۷تا۷۰)
۴…
جبرئیل امین (علیہ السلام) کبھی زمین پر نہیں آئے۔ نہ آتے ہیں۔
(توضیح المرام ملخص ص۷۰، خزائن ج۳ ص۸۷)
۵…
انبیاء علیہم السلام جھوٹے ہوتے ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۶۲۸،۶۲۹، خزائن ج۳ ص۴۳۹)
۶…
حضرت محمدﷺ کی وحی بھی غلط نکلی۔ (ازالہ اوہام ص۶۸۸، خزائن ج۳ ص۴۷۱)
۷…
آنحضرتﷺ کو ابن مریم دجال، دابتہ الارض، خردجال، یاجوج ماجوج کی وحی نے خبر نہیں دی۔ (ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳)