٭… اور سچے نبی کا منکر کافر ہے۔
٭… نتیجہ یہ کہ مرزا اور مرزائی کافر ہیں۔
یہ اصول
مرزائیوں کو بھی مسلم ہے۔ چنانچہ وہ اسی بناء پر ہم مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں مرزاغلام احمد قادیانی سچا نبی ہے اور سچے نبی کو نہ ماننے والا کافر ہے۔ چنانچہ:
۱… مرزابشیرالدین محمود فرماتے ہیں:
نبوت مرزا کا منکر کافر ہے
’’ہم چونکہ مرزاقادیانی کو نبی مانتے ہیں اور غیر احمدی آپ کو نبی نہیں مانتے۔ اس لئے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق کہ کسی ایک نبی کا انکار بھی کفر ہے۔ غیر احمدی کافر ہیں۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان مورخہ ۲۶،۲۹؍جون ۱۹۲۲ئ)
۲… مرزابشیر احمد قادیانی فرماتے ہیں: ’’ہرایک ایسا شخص جو موسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے۔ مگر عیسیٰ علیہ السلام کو نہیں مانتا یا عیسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے۔ مگر محمدؐ کو نہیں مانتا یا محمدؐ کو مانتا ہے مگر مسیح موعود (مرزاقادیانی) کو نہیں مانتا وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ج۱۴ ص۱۱۰)
جس نے مرزاقادیانی کا نام نہیں سنا وہ بھی کافر
مرزائیوں کے نزدیک وہ شخص بھی کافر ہے جس نے مرزاغلام احمد قادیانی کا نام تک نہیں سنا۔ چنانچہ بشیر الدین محمود فرماتے ہیں: ’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔ خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام نہیں سنا۔ وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵)
گویا مرزائیوں کے نزدیک کفر واسلام کا مدار مرزاغلام احمد قادیانی کی ذات پر ہے۔ جو اس کو نبی مانے وہ مسلمان باقی سب کافر۔
مسلمانوں اور مرزائیوں میں فرق
اسی بناء پر مرزابشیرالدین مرزائیوں اور غیرمرزائیوں میں فرق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: