۱۹…
قیامت نہیں ہوگی۔ تقدیر کوئی چیز نہیں۔ (اس لئے مرزا قادیانی نے دونوں کا ذکر نہیں کیا) (ٹائٹل پیج ازالہ اوہام ص۲، خزائن ج۳ ص۱۵۲)
۲۰…
حضرت امام مہدی نہیں آئیں گے۔ (ازالہ اوہام ص۵۱۸، خزائن ج۳ ص۳۷۸)
۲۱…
آفتاب مغرب سے نہیں نکلے گا۔
۲۲…
عذاب قبر نہیں۔ (ازالہ اوہام ص۴۱۵، خزائن ج۳ ص۳۱۶)
۲۳…
تناسخ صحیح ہے۔ (ست بچن ص۸۴، خزائن ج۱۰ ص۲۰۸)
۲۴…
قرآن مجید میں گالیاں بھری ہوئی ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۲۶، خزائن ج۳ ص۱۱۵ حاشیہ)
نوٹ: ناظرین کرام! یہ مرزاقادیانی کے اعتقادات ہیں۔ باقی مرزائیوں کی پانچوں پارٹیوں لاہوری پارٹی، قادیانی پارٹی، ظہیری پارٹی، تیمارپوری پارٹی، سنمبھڑیالی پارٹی کے اعتقادات ونظریات کی مختصر سی کیفیت عنوان مرزاقادیانی کی مختصر سی تاریخ حیات کے ماتحت ذکر کر دی گئی ہے۔ وہاں سے ملاحظہ فرمائیں اور پھر گذشتہ مرزائیت انگریز کا خودکاشتہ کے مضمون کو بھی پاس رکھ کر انداز فکر کو موقعہ دیں تو آپ پر پوری حقیقت منکشف ہو جائے گی کہ مرزاقادیانی اور ان کی عقیدت مند جماعتوں کو اسلام وایمان اہل اسلام کے ساتھ دلی طور پر کتنی وابستگی ہے۔ یہ فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے۔
مرزاقادیانی کے دعوؤں کا اجمالی نقشہ
ناظرین کرام! مرزاغلام احمد قادیانی کی مصنفہ کتابوں سے ان کے عقائدان کے خیالات ان کے اقوال کا مختصر سا تصور وتخیل آپ حضرات کے سامنے کھینچ دیا گیا ہے۔ ضرورت کے مطابق مسائل کی تحقیق کر دی گئی ہے۔ ان تمام مذکورہ عقائد کو پھر ایک اجمالی نظر سے ملاحظہ فرمائیں۔
(۱)دعویٰ الوہیت۔ (۲)دعویٰ ابنیت۔ (۳)نبوت۔ (۴)مہدویت۔ (۵)مسیحیت۔ (۶)وحی شریعت۔ (۷)تناسخ۔ (۸)حلول۔ (۹)انکار ختم نبوت۔ (۱۰)اکتساب نبوت۔ (۱۱)حضور علیہ السلام کے ساتھ دعویٰ مماثلت۔ (۱۲)توہین الوہیت۔ (۱۳)توہین ختم نبوت۔ (۱۴)توہین انبیائ۔ (۱۵)انبیاء پر فضیلت۔ (۱۶)توہین صحابہ۔ (۱۷)انکار معجزات۔ (۱۸)حضور کو بے علم کہنا۔ (۱۹)خدا کو مجسم کہنا۔ (۲۰)رحمتہ للعالمین بننا۔