۴…حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین
۱… ’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا۔
(دافع البلاء ص۱۳، خزائن ص۲۳۳ج۱۸)
۲… ’’خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کرسکتا ہوں وہ ہرگز نہ کرسکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہرگز نہ دکھلاسکتا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۴۸، خزائن ص۱۵۲ج۲۲)
۳… ’’اورمجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں کرسکتا ہوں وہ ہرگز نہ کرسکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہو رہے ہیں وہ ہرگز نہ دکھلاسکتا۔‘‘ (کشتی نوح ص۵۶،خزائن ج۱۹ ص۶۰)
۴… ’’خدا تعالیٰ نے براہین احمدیہ حصص سابقہ میں میرا نام عیسیٰ رکھا اور جو قرآن شریف کی آیتیں پیشگوئی کے طور پر حضرت عیسیٰ کی طرف منسوب تھیں وہ سب آیتیں میری طرف منسوب کردیں اور یہ بھی فرمادیا کہ تمہارے آنے کی خبر قرآن وحدیث میں موجود ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ج۵ص۸۵،خزائن ص۱۱۱ج۲۱) اس آخری حوالہ میں اس نے اپنی کتاب براہین احمدیہ کو خدا تعالیٰ کی کتاب قرار دیا ہے جو کہ ایک مستقل کفر ہے۔
۵…آنحضرتﷺ کی توہین
مرزا قادیانی نے اپنی تصنیفات میں تقریباً تمام انبیائے کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی توہین وتنقیص کی ہے۔ ذیل میں آنحضرتﷺ کی شان میں گستاخیوں اور توہین پر مبنی مرزا قادیانی کی چند عبارات ملاحظہ ہوں:
۱… ’’میں بارہا بتلا چکا ہوں کہ بموجب آیت ’’وآخرین منہم لما یلحقوا بہم‘‘ بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین