ژ… جناب محمد سلطان نظامی، کا ردقادیانیت پر ایک رسالہ:
۸/۱… کذاب نبی: اس جلد میں شامل ہے۔ یہ رسالہ اوّلاً ۱۹۷۵ء میں شائع ہوا۔ پینتیس سال بعد اسے دوبارہ شائع کرنے پر اﷲتعالیٰ کا لاکھوں لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔ اس رسالہ کا مکمل نام ’’کذاب نبی، قرآن وحدیث اور مرزاغلام احمد قادیانی کے دعویٰ، الہامات اور پیش گوئیوں کی روشنی میں‘‘ ہے۔ شرکت ادبیہ پنجاب شاہی محلہ لاہور نے ابتداء میں اسے شائع کیا تھا۔
ژ… جناب سید احسن شاہ صاحبؒ۔ موصوف ضلع علیگڑھ کے تحصیلدار تھے۔ آپ نے مرزاقادیانی کے رد میں ایک رسالہ تحریر فرمایا۔ جس میں مرزاقادیانی کے حالات، دعاوی، عقائد پر مختصر مگر جامع ومانع بحث کی ہے۔ سید احسن شاہ صاحب، حضرت مولانا سید محمد علی مونگیریؒ کے حلقہ ارادت سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ کا یہ رسالہ تیسری بار جمادی الثانی ۱۳۴۱ھ میں مونگیر سے شائع ہوا۔ اب محرم ۱۴۳۲ھ ہے۔ گویا بانوے سال قبل کا رسالہ اس جلد میں شائع کرنے کی ہم سعادت سے بہرہ ور ہو رہے ہیں۔ حق تعالیٰ مزید توفیق عنایت فرمائیں۔ اس رسالہ کا نام ہے:
۹/۱… مسیح قادیان کے حالات کا بیان: ملاحظہ فرمائیے۔ بہت ہی قیمتی دستاویز ہے۔
ژ… جناب سلطان احمد خان۔ ساکن کوٹ دیوا سنگھ نے قادیانیوں کے رد میں ایک رسالہ تحریر کیا:
۱۰/۱… مرزائیوں کے دجالی استدلال کی حقیقت: قادیانی جماعت کے دوسرے