ژ… مولانا منظور احمد الحسینیؒ (وفات:۱۳؍جنوری ۲۰۰۵ئ) ردقادیانیت پر آپ کے تین رسائل اس جلد میں شامل کئے جارہے ہیں:
۳/۱… حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مہدی علیہ الرضوان کی چند علامات:
۴/۲… مرزاقادیانی کے وجوہ کفر:
۵/۳… شرمناک فرار:
پہلے دو رسائل کے ناموں سے موضوع واضح ہے۔ البتہ تیسرا رسالہ ’’شرمناک فرار‘‘ اس میں مولانا موصوف نے ایک مناظرہ کی روئیداد قلمبند کی ہے۔ جس میں قادیانیوں نے شرمناک فرار سے قادیانیت کی رسوائی کا سامان مہیا کیا۔ یہ مورخہ ۱۱؍نومبر ۱۹۸۱ء کی روئیداد ہے۔ جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ موصوف نامور عالم دین تھے۔ زندگی بھر عقیدۂ ختم نبوت کی ترویج کی۔ مدینہ طیبہ کی دھرتی نے اپنے اندر انہیں سمولیا۔ زہے نصیب!
ژ… جناب محمد اسماعیل سہام۔ یہ چنیوٹ کے محلہ سہاماں کے باسی تھے۔ آپ کا ردقادیانیت پر ایک رسالہ:
۶/۱… مقام مرزا: اس جلد میں شامل ہے۔ اس رسالہ میں احادیث کثیرہ سے مرزاقادیانی کا المسیح الدجال ہونا ثابت کیاگیا ہے۔
ژ… مولانا مہرالدین صاحب۔ یہ بریلوی مکتب فکر کے عالم دین ہیں۔ آپ نے قادیانیت کے رد پر ایک کتاب:
۷/۱… حیات عیسیٰ علیہ السلام: تحریر فرمائی۔ اس کتاب میں قرآن وحدیث، اجماع امت، لغت کے حوالہ سے نیز آئمہ محدثین، آئمہ فقہاء کے اقوال سے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی حیات کے مسئلہ کو مبرہن کیاگیا ہے۔