از طرف انجمن احمدیۂ لاہور
بحضور انور جناب میجر سرنواب صاحب بہادر دام اقبالہ کیا میں احمدیہ انجمن لاہور کی طرف سے حضور کی خدمت میں مفصلہ ذیل عرضداشت پیش کر سکتا ہوں؟ حضور کو معلوم ہے کہ ریاست میں چند کسان لاہور کی احمدیہ انجمن کے ممبران ہیں۔ گذشتہ مدت میں ایک دفعہ انجمن کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی تھی کہ وہاں کے احمدیان مقامی ملاؤں کے زیر اثر لوگوں کے ہاتھ سے زیر عتاب ہیں۔ جس پر کہ حضور چیف کمشنر صاحب بہادر کی خدمت میں ایک یادداشت انجمن ہذا نے بھیجی تھی اور اس میں احمدیوں کی مصیبتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس سے استدعا کی تھی کہ وہ برائے مہربانی اس مذہبی تکلیف سے ارتفاع کے لئے آنحضور کے ساتھ سلسلہ جنبائی کریں۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا تھا اور حضور والہ نے بکمال مہربانی جواب دیا تھا کہ ریاست میں احمدیوں کو ہر قسم کی مذہبی آزادی کے فوائد حاصل ہیں۔ حضور کی اس تسلی آمیز چٹھی سے یہ یقین ہوگیا تھا۔ خواہ قبل ازاں نہ بھی ہوا ہو۔ مگر اس کے بعد تو کم ازکم حضور کے رعیت سے احمدیوں کو متعصب ملاؤں کے ہاتھ سے کبھی کوئی دکھ نہ پہنچے گا۔ مگر میں بڑے افسوس سے حضور کے نوٹس میں یہ عرض پیش کرتا ہوں کہ اپنی تمام امیدوں سے جو کہ ہم کو اس وقت پیدا ہوئی تھیں۔ محروم ہوچکے ہیں۔ باوجود اس کے حضور نے بحیثیت ایک والی ٔ ملک ہونے سے امید بھی دلائی تھی۔ مگر تکلیف مرتفع نہیں ہوئی۔ چنانچہ بطور مثال ذیل کا مقدمہ پیش کرتا ہوں کہ انجمن کے ایک ممبر میراحمد نام نے اپنے قریبی رشتہ داری میں وہاں شریعت محمدی کے مطابق عقد کیا تھا۔ مگر ریاست کے بعض ملاؤں نے یہ حکم دیا کہ میراحمد جو کہ انجمن احمدیہ کا ایک ممبر ہے اور احمدی ہے۔ اس واسطے وہ کافر ہے اور چونکہ وہ لڑکی اس کی منکوحہ احمدیہ نہیں ہے۔ اس کا عقد ناجائز تصور ہوکر محکمہ قضا کے ماتحت تنسیخ کر دی ہے۔ حضور خیال فرماویں کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی کے کس قدر منافی ہے۔ احمدیوں کو اس سے کس قدر ناقابل برداشت رنج اور مصیبت پہنچتی ہے۔ حضور ایک روشن دماغ حکمران ہیں۔ خود موازنہ فرماویں کہ ریاست کے متعصب ملاؤں کا یہ فتویٰ اور یہ فیصلہ کس قدر لایعنی ہے کہ وہ جس کو چاہیں دائرہ اسلام سے خارج کر دیں۔ ہر ایک آدمی جو کہ کلمہ طیب پڑھ کر حلقہ بگوش اسلام ہوا ہے۔ وہ اسی طرح مسلمان ہے جیسا کہ عام مسلمانان، کوئی ملا اور قاضی اس کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ کئی ایک تنقیحات عدالت ہا انگریزی میں وضع ہوکر فیصل ہوئے ہیں کہ احمدی صاف طور پر