نہایت مستحکم پیش گوئیوں کو جھوٹا ثابت کرکے مرزا قادیانی کو توریت مقدس اور قرآن مجید اور احادیث صحیحہ سے جھوٹا ثابت کیا ہے۔
ناظرین!ان کتابوں کو ضرور دیکھئے۔ ان کتابوں کا جواب کسی مرزائی سے نہ ہوسکا اور نہ ہوسکتا ہے۔ دوسرے رسالہ میں ان کی آسمانی شہادت کو خاک میں ملادیا ہے اور انہیں نہایت جھوٹا وفریبی ثابت کیا ہے۔ مگر یہ رسالے آپ کے پیش نظر نہ ہوں گے اور ہمارے بھائیوں کو اس قدر توجہ بھی نہیں ہے کہ اس عظیم الشان فتنہ کی طرف توجہ کرکے ان کتابوں کے ذخیرے کو ملاحظہ کریں۔ (الحمدﷲ! احتساب قادیانیت میں یہ سب رسالے شائع ہو چکے ہیں) اس لئے میں مرزا قادیانی کی حالت کا نمونہ ان کتابوں سے انتخاب کرکے آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔ تاکہ ہر ایک طالب حق آسانی سے حق وباطل کا فیصلہ کرسکے اور یقینی طور سے معلوم کرے کہ یہ شخص اپنے آپ کو حامی اسلام بتاکر درپردہ اسلام کی بیخ کنی کرتا ہے۔ اس کا اختلاف دوسرے کلمہ گوؤںکی طرح نہیں ہے۔ وہ درپردہ مخالف اسلام بلکہ عام مذہب کا مخالف اور ایک قسم کا دہریہ ہے۔ اس کے دعوے اور عقائد باطلہ دیکھ کر آپ خود ہی اس کا فیصلہ کرلیں گے اور بے اختیار میرے قول کی تصدیق فرمائیں گے۔
مگر عجب نہیں کہ مرزا قادیانی کے دعوے حمایت اسلام اور وہ تحریریں آپ نے دیکھی ہوں جو بالکل ہمارے اسلام کے مطابق ہیں۔ جنہیں مرزائی ناواقفوں کے سامنے پیش کیا کرتے ہیں۔ مگر اس کا آپ یقین کرلیں کہ وہ باتیں ایسی ہی ہیں جیسے وہ عمدہ دانہ جسے شکاری جانور کے پھانسنے کےلئے ڈالتا ہے اور جس کی وجہ سے شکار اس کے دام میں آتے ہیں۔ اگر وہ شکاری پہلے دانہ نہ ڈالے تو شکار کا دام میں آنا دشوار ہوتا ہے۔ اسی طرح قادیانی حضرات نے مسلمانوں کو دام میں لانے کے لئے عجیب عجیب طرح سے تخم پاشی کی ہے اور خوب باتیں بنائی ہیں اور اکثر رسالوں میں وہی باتیں لکھی ہیں جو اسلام کے بالکل مطابق ہیں۔ مگر جب مسلمانوں کے ایک گروہ نے اپنی ناواقفی سے انہیں بزرگ اور امام مان لیا تو پھر انہوں نے اسلام کے خلاف دعوے کئے۔ جن سے ان کی اصلی حالت معلوم ہوتی ہے۔
چونکہ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ میرے بعد میری امت میں جھوٹے مدعی نبوت پیدا ہوں گے۔ مگر علمائے حقانی کی جماعت غالب رہے گی۔ اس لئے ہمارے علماء نے ان کی حالت