معلوم کرکے ان کے کذب کو آفتاب کی طرح روشن کرکے اپنے رسالوں میں دکھایاہے۔ البتہ ہمارے بھائیوں کو دینی امور کی طرف توجہ نہیں ہے۔ مذہبی باتوں کو فضول جھگڑا خیال کرتے ہیں۔ یہ خیال نہیں کرتے کہ ہمارے بزرگ صحابہ کرامؓ اور تابعینؒ عظام وغیرہ نے دین اسلام کی اشاعت میں کیسی جان توڑ کوششیں کی ہیں اور جان ومال کو صرف کیا ہے۔ افسوس ہے کہ اب ہمارے بھائیوں سے اس کی حفاظت بھی نہیں ہوسکتی۔ اس لئے خیرخواہانہ کہتا ہوں کہ آپ کا یہ فرض ہے کہ اس اشتہار کو آپ غور سے ملاحظہ کریں اور ناواقف مسلمانوں کو اس کے مضمون سے اطلاع دیں اور اسے خوب مشتہر کریں اور جہاں جہاں مسلمان ہو وہاں اس کو پہنچائیں۔ جس طرح آپ کے امکان میں ہو اور عوام بے پڑھوں کو اچھی طرح سمجھائیں کہ جو مرزا قادیانی کا نام لے اور اسے اچھا بتائے اس سے پرہیز کریں اور خوب سمجھ لیں کہ یہ ہمیں جہنم کا راستہ بتاتا ہے۔ ہمارا ایمان لینا چاہتا ہے۔ یہ وہی مرزا غلام احمد قادیانی ہے جس نے دنیا کے سارے مسلمانوں کو کافر جہنمی قرار دے کر حضرت سرور انبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عظمت وشان کو اور بہترین امت محمدیہ کے مرتبہ کو خاک میں ملایا ہے اور اپنے عہد میں اپنے کلام سے دنیا کو اسلام سے گویا خالی کردیا ہے۔ مرزا محمود کے (رسالہ تشہیذالاذہان ج۶ بابت ماہ اپریل ۱۹۱۱ئ) وغیرہ کو دیکھو۔
مرزا غلام احمدقادیانی کے دعوے اور عقائد
یہ معلوم کرلینا چاہئے کہ عام مرزائی محض فریب سے اپنے وہی عقیدے ظاہر کرتے ہیں جو اہل سنت کے ہیں۔ مگر میں یہاں ان کے وہ عقیدے لکھتا ہوں جو ان کے مرشد اور ان کے نبی مرزا غلام احمد قادیانی کے کلام سے ثابت ہیں:
۱…
اﷲتعالیٰ تمام برائیوں سے پاک نہیں۔
۲…
جھوٹ بولتا ہے۔
۳…
وعدہ خلافی کرتا ہے۔
۴…اپنے رسول کو فریب دیتا ہے۔
۵…
نہایت پختہ وعدہ کرکے اور بار بار الہام سے اس کا یقین دلاکر اور برسوں اس کے پورا ہونے کے انتظار میں رکھ کر اور یہ کہہ کر کہ انجام کار اسے ضرور پورا کروں گا۔ مگر پھر بھی پورا نہیں کرتا۔