8۔۔۔
خردجال ریل ہے۔ (ازالہ اوہام ص۷۳۰، خزائن ج۳ ص۴۹۳) دابتہ الارض علماء ہوںگے۔ (ازالہ اوہام ص۵۱۰، خزائن ج۳ ص۳۷۳) اور دجال پادری صاحبان وغیرہ وغیرہ۔ (ازالہ اوہام ص۴۹۵، خزائن ج۳ ص۳۶۵)
۹…
حضرت مسیح علیہ السلام مسمریزم میں مشق کرتے اور کمال رکھتے تھے۔
(ازالہ اوہام ص۳۱۲، خزائن ج۳ ص۲۹)
۱۰…
حضرت عیسیٰ علیہ السلام یوسف نجار کے بیٹے تھے۔
(ازالہ اوہام ص۳۰۳، خزائن ج۳ ص۲۵۴)
۱۱…
براہین احمدیہ خدا کا کلام ہے۔ (ازالہ اوہام ص۳۷،۳۸، خزائن ج۳ ص۱۲۱)
۱۲…
قرآن مجید میں جو معجزات ہیں وہ مسمریزم ہیں۔
(ازالہ اوہام ص۷۴۸تا۷۵۳، خزائن ج۳ ص۵۰۳تا۵۰۵)
۱۳…
قرآن میں ’’انا انزلناہ قریب من القادیان‘‘ موجود ہے۔
(ازالہ اوہام ص۷۶،۷۷، خزائن ج۳ ص۱۴۰ حاشیہ)
۱۴…
مکہ، مدینہ، قادیان تین شہروں کا نام قرآن شریف میں بڑے اعزاز کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔ (ازالہ اوہام ص۷۶،۷۷، خزائن ج۳ ص۱۴۰ حاشیہ)
۱۵…
بیت الفکر واقع قادیان (وہ چوبارہ جس میں بیٹھ کر مرزاقادیانی کتابت کرتے تھے) مثیل حرم کعبہ ہے۔ ’’من دخلہ کان امنا‘‘
(براہین احمدیہ ص۵۵۸، خزائن ج۱ ص۶۶۶)
۱۶…
’’سبحان الذی اسریٰ بعبدہ‘‘ کا معنی اور اصل طور پر مصداق وہ مسجد ہے جو کہ مرزاقادیانی کے والد نے بنائی اور مرزاقادیانی نے اس میں توسیع کی۔
(اشتہار منارۃ المسیح، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۸۶،۲۸۷)
۱۷…
حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پاچکے ہیں۔ دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔
(مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۲۷۰ ملخص)
۱۸…
میں رسول اﷲ الیکم جمیعاً اور مرسل من اﷲ ہوں۔
(اشتہار معیار الاخیار ص۴۲۱،۴۲۲)