الاخر الاخرفان فتنۃ اشد الفتن (کنزالعمال ج۷)‘‘ {پیغمبرﷺ نے فرمایا: دجال ظاہر ہونے والا ہے۔ اﷲتعالیٰ اس کے پاس مشرق اور مغرب کے شیاطین یعنی شیطان سیرت گمراہ لوگوں کو جمع کر دے گا۔ (جو کہ اس کے دعاوی کی تصدیق کریں گے) اور اس سے کہیں گے کہ ہم سے جو کام چاہے لے (ہم اپنی خدمات تیرے لئے وقف کرتے ہیں) وہ کہے گا۔ ہاں جاؤ لوگوں کو خبر کر دو۔ ’’انی ربہم‘‘ یعنی جاؤ لوگوں میں میرے دعاوی کی تبلیغ واشاعت کرو۔ سو وہ اس مقصد کے لئے (زمین میں ہر طرف) نکل پڑیں گے اور وہ (بعض اوقات) کسی کسی آدمی پر سو سو سے بھی زیادہ داخل ہوںگے اور وہ اس آدمی کے سامنے اس کے ماں، باپ، اولاد اور بہن بھائیوں اور دوستوں رفیقوں کا لباس پہن کر یعنی ان کی طرح ناصح مشفق بن کر آویں گے اور اسے گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پھر پیغمبرﷺ نے فرمایا کہ میں نے تم کو اس کی علامت بتلادی ہے۔ ولہٰذا تم اسے سمجھو اور سوچو اور اس سے خبردار رہو اور اس بات کو ایک دوسرے تک پہنچا دو۔ کیونکہ اس کا فتنہ نہایت ہی عظیم ہوگا۔
ف… چنانچہ اسی طرح واقعہ میں ہوا کہ مرزاقادیانی کے پاس مشرق مغرب کے یعنی ہر طرف کے گمراہ لوگ جمع ہوئے۔ جنہوں نے ان کے دعاوی کی تصدیق کی اور ان کے دعاوی کی تبلیغ کے لئے ان کے سامنے اپنی خدمات پیش کیں اور اس مقصد کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں اور وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے زمین میں ہر طرف نکل پڑے ہیں اور بڑی محبت اور شفقت کا اظہار کر کے جو بوڑھے ہیں۔ وہ والدین کی طرح ناصح مشفق بن کر اور جو ہم عمر ہیں۔ وہ بھائیوں اور دوستوں، رفیقوں کا لباس پہن کر لوگوں کو تبلیغ کرتے پھرتے ہیں جو ظاہر بات ہے۔ ’’اللہم انا نعوذبک من شرفتنۃ المسیح الدجال‘‘ پھر حدیث میں آتا ہے۔ ’’معہ من کل لسان (مسند احمد ج۳ ص۷۹)‘‘ {کہ دجال کے ساتھ ہر زبان کے لوگ ہوںگے۔ جو کہ مختلف زبانوں میں اس کے دعاوی کی تبلیغ کریں گے۔} چنانچہ مرزاقادیانی کے پیرو بھی ہر زبان کے لوگ ہیں۔ جو کہ مختلف زبانوں میں بذریعہ تحریر اور تقریر کے ان کے سلسلہ کی تبلیغ کرتے پھرتے ہیں۔
’’معہ اصناف الناس (کنزالعمال)‘‘ یعنی دجال کے ساتھ قسم قسم کے لوگ ہوںگے۔ مرزاقادیانی کے ساتھ بھی علمائ، مناظر، مدرس، ڈاکٹر، حکیم، وکیل وغیرہ ہر قسم کے لوگ تھے اور ان کی جماعت میں شامل ہیں۔ جو ظاہر بات ہے۔