۲… ان احادیث میں مذکور ہوا ہے کہ دجال تمام ممالک کا دورہ کرے گا اور چونکہ وہ مدعی کاذب ہوگا۔ اس لئے یہ اس کا دورہ کرنا اپنے دعاوی کی تبلیغ واشاعت کے لئے ہوگا۔ پھر دوسری طرف اس کے متعلق آتا ہے۔ ’’فید عوا الی الدین فیتبع‘‘ کہ وہ لوگوں کو دین کی دعوت کرے گا۔ مبلغ اسلام کے روپ میں ظاہر ہوگا اور اس وجہ سے اس کا فتنہ ترقی کرے گا تو اب اس سے یہ صاف معلوم ہوا کہ وہ تمام ممالک میں اپنے سلسلہ باطلہ کی تبلیغ اسی دعوت دین اور اشاعت اسلام کی آڑ لے کر کرے گا۔ چنانچہ دیکھ لو۔ ٹھیک اسی طرح واقعہ میں ہوا کہ مرزاقادیانی کے مبلغین کا ان کے سلسلہ کی تبلیغ کے لئے تمام دنیا کا دورہ کرنا دراصل مرزاقادیانی کا اپنا دورہ کرنا ہے۔ جیسا کہ لکھتے ہیں: ’’اور ہر ایک آدمی سمجھ سکتا ہے کہ متبعین کے ذریعہ سے بعض خدمات کا پورا ہونا درحقیقت ایسا ہی ہے کہ گویا ہم نے اپنے ہاتھ سے وہ خدمات پوری کیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۱۵، خزائن ج۳ ص۳۱۶)
دجال کا فتنہ منظم ہوگا
اور اس سے یہ بھی صاف معلوم ہوا کہ دجال کا فتنہ نہایت منظم ہوگا۔ کیونکہ اس کے مبلغین کا اس کے سلسلہ اور دعاوی کی تبلیغ کے لئے تمام ممالک کا دورہ کرنا بغیر تنظیم عظیم کے نہیں ہوسکتا۔ چنانچہ مرزاقادیانی کا فتنہ نہایت منظم ہے۔
دجال کے مبلغ
حدیث میں آتا ہے۔ ’’ویبعث معہ الشیاطین تکلم الناس (کنزالعمال ج۷)‘‘ دجال کے ساتھ بہت سے شیاطین ہوںگے۔ یعنی گمراہ گر شیطان سیرت لوگ ہوںگے۔ جو کہ (اس کے دعاوی کی تبلیغ کے لئے) لوگوں سے مکالمے مناظرے کرتے پھرتے ہیں۔ اس حدیث میں مرزائی مبلغین کو شیطان کہاگیا ہے۔
۲… دوسری حدیث میں ہے: ’’قال رسول اﷲﷺ یخرج الدجال وھو المسیح الکذاب یبعث اﷲ الشیاطین من مشارق الارض ومغاربہا فیقولون لہ استعن بنا علی ماشئت فیقول نعم انطلقوا فاخبروا الناس انی ربہم۰ فینطلق الشیاطین فیدخل علے الرجل اکثر من مائۃ شیطان فیتمثلون لہ بصورۃ والدہ وولدہ واخوۃ وموالیہ ورفیقہ۰ ثم قال رسول اﷲﷺ انما احدثکم ہذا التعقلوہ وتفقہوہ وحدثوابہ من خلفکم ولیحدث