نبی سچا تھا۔ یہودی خود غلط ہیں مگر جن کو وہ نبی مانتے ہیں وہ صادق تھے۔ سچے نبی کے جھوٹے پیروکاروں سے تعلقات ہوسکتے ہیں۔ مگر کذاب ودجال کے پیروکاروں، حضرت محمدﷺ کے باغیوں اور کفر کو اسلام کا لبادہ پہنا کر دھوکہ دینے والوں سے تعلقات نہیں رکھے جاسکتے۔ اسلام کی غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ مسلمانوں سے محبت کی جائے اور گستاخان رسول (ﷺ) گستاخان اسلام سے نفرت کی جائے۔ہم مانتے ہیں کہ مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔ مگر مسلمان جہاں بھی ہے۔ وہ پہلے مسلمان ہے۔ بعد میں کچھ اور۔ اگرچہ شریعت کے اصل حکم کو ہم یہاں جاری نہیں کر سکتے۔ مگر کم ازکم جس عمل کو ہم اپناسکتے ہیں وہ تو اپنائیں۔ وہ یہ ہے کہ ہم مرزائیوں کے دونوں گروپوں خواہ وہ لاہوری ہوں یا قادیانی، ان سے مذہبی، سماجی اور معاشرتی کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں۔ ہم نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے۔ آپ پر اس بات کو کھول دیا ہے اور اس سلسلے میں ملی رہنمائی کا مکمل فریضہ ادا کر دیا ہے۔ اب آپ اپنی ذمہ داری نبھائیں۔آپ حضرات سے آخری گذارش یہ ہے کہ اگراﷲتعالیٰ کسی مرزائی (قادیانی یا لاہوری گروپ) کو ہدایت دے دیں اور وہ مسلمان ہونا چاہے تو اس کے مسلمان ہونے کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرزاقادیانی سے اپنی علیحدگی اور برأت کا کھلم کھلا اظہار کرے۔ عام مجمع میں ثقہ گواہوں کے سامنے حلفیہ اقرار نامہ لکھے اور منہ سے کہتا جائے کہ میں فلاں بن فلاں سکنہ فلاں مرزاغلام احمد قادیانی کو دجال، کذاب، کافر اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں اور اس کو نبی، رسول، مسیح موعود، مہدی معہود، مجدد، مصلح، عالم یا مسلمان نہیں مانتا اور اسی طرح اس کے ماننے والے گروہوں کو خواہ وہ مرزائی قادیانی ہوں یا مرزائی لاہوری (جو اپنے آپ کو احمدی قادیانی اور احمدی لاہوری کہتے ہیں) کو کافر اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔ آج سے میرا تعلق ان سے ختم ہے اور آئندہ میں ان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں رکھوں گا۔ جو میرا مرزامرزائی لاہوری یا قادیانی گروہ (جو اپنے کو احمدی قادیانی، احمدی لاہوری کہتے ہیں) سے تعلق تھا اس پر میں سب لوگوں اور ان گواہوں کے سامنے توبہ کرتا ہوں اور اپنے اسلام لانے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ اسلام نامہ وتوبہ نامہ ہر بالغ مردوعورت کے لئے ضروری ہے۔ ہم نے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے تعلق سے چند چیزوں پر روشنی ڈالی ہے۔
٭…
قادیانی اور لاہوری دونوں گروپوں کو کافر سمجھا جائے۔
٭…
ان سے دنیا بھر میں مذہبی معاشرتی مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور اگر ان میں سے کوئی مسلمان ہونا چاہتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ مرزاغلام احمد قادیانی اور اس کے ماننے والوں سے اپنی علیحدگی اور برأت کا اظہار کرے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس ذمہ داری سے ضرور عہدہ برآ ہوںگے۔ اﷲتعالیٰ سب مسلمانوں کو اس کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین!
وآخردعوانا ان الحمد ﷲ رب العالمین!