عطا کردہ سندات جناب نواب صاحب محمد فرید خان
(سی۔بی۔ای۔ والئی ریاست انب)
بنام جملہ اہلکاران وکارکنان ریاست آنکہ
جناب قاضی القضاۃ صاحب مولوی محمد اسحاق جن کو منجانب قبلہ ام سرنواب صاحب بہادر کے جناب قاضی القضاۃ ہونے کا فائق ترین منصب اور لقب حاصل ہے۔ اینجانب نیز ان کے علم اور قدیمانہ فضیلت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان کو قاضی القضاۃ ریاست ہونے کا اعزازی لقب عنایت فرماتے ہیں۔ اس لئے جملہ کارندگان ریاست خطوط میں ان کے اس لقب کا لحاظ رکھتے ہوئے تحریر میں لائیں گے اور ان کے منصب کے مطابق ان کی عزت کو ملحوظ رکھیں گے۔
فقط: مورخہ ۱۶؍مئی ۱۹۳۷ء
دستخط: نواب صاحب فرمانروائے تناول محمد فرید خان صاحب بہادر بالقابہ
سند دیگر
مآبدولت تصدیق فرماتے ہیں کہ جناب مولوی محمد اسحاق صاحب قاضی القضاۃ ریاست محروسہ انب نے اینجانب کے جدامجد جناب نواب محمد اکرم خان صاحب بہادر کے۔سی۔ائی۔ای کے عہد حکومت سے لے کر جناب قبلہ والدم بزرگوار میجر سرنواب محمد خانی زمان خان صاحب بہادر بالقابہ کے تمام دوران حکومت میں اپنے عہدہ قضاء اور منصب افتاء کے تمام فرائض کو نہایت انصاف اور حسن اسلوبی سے انجام دیا ہے اور ساتھ ریاست اور موجودہ والئی ریاست صاحب بہادر کی مخلصانہ اور صادقانہ خیرخواہی میں اپنے شریفانہ انداز سے نیز حصہ لیا ہے۔ پس اینجانب نے بھی ان کو بدستور سابق قاضی القضاۃ ریاست کے گرامی قدر عہدہ پر ممتاز فرماکر سرفرازی بخشی ہے۔ چنانچہ ایں جانب کے دوران حکومت میں نیز بدستور سبق انہوں نے اپنے فرائض دینیہ اسلامیہ اور لوازم خیرخواہانہ ریاست کے انجام دینے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔ لہٰذا ایں جانب تصدیق فرماتے ہوئے جناب ممدوح کو مسند عالیہ عنایت کرتے ہیں۔
فقط: مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۴۰ء
دستخط: فرمانروائے ریاست انب، نواب محمد فرید خان خلد اﷲ ملکہ
وآخردعونا ان الحمد ﷲ رب العالمین … ختم شد
تذکرۂ حقائق مؤلفہ جناب علامہ دوران مولانا مولوی محمد اسحاق
قاضی القضاۃ ریاست اسلامیہ انب غفراﷲ لہ ولوالدیہ۰ آمین!