احمدی کہا جائے تو ایک تو یہ اشتباہ ہوگا کہ یہ لوگ آنحضرتﷺ کے فرمانبردار ہیں۔ حالانکہ یہ سب کے سب مخرب اسلام ہیں۔ دوسرا اس لئے کہ کئی برس سے احمدی حضرت امام ربانی مجددی الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقیؒ کے متبعین کے نام کے ساتھ ہورہا ہے۔ لہٰذا ان کو جب پکارا جائے تو مرزائی، کادیانی، غلمدی وغیرہ نام سے پکارا جائے۔ تاکہ کسی طرح کا اشتباہ واقع نہ ہو۔
توہین الوہیت
حقیقت الوحی پر ہے۔ ’’انما امرک اذا اردت شیئاً ان تقول لہ کن فیکون‘‘ یعنی خدا نے کہا اے مرزا تیری یہ شان ہے کہ جب تو کسی چیز کو کہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۵، خزائن ج۲۲ ص۱۰۸)
’’انت منی بمنزلۃ ولدی‘‘ یعنی اﷲ نے فرمایا کہ اے مرزا تو میرے بیٹے کے برابر ہے۔ (حقیقت الوحی ص۸۶، خزائن ج۲۲ ص۸۹)
(آئینہ کمالات اسلام ص۵۶۴،۵۶۵، خزائن ج۵ ص ایضاً) میں ہے۔ ’’رایتنی فی المنام عین اﷲ وتیقنت اننی ھو فخلقت السموات والارض وقلت انا زینا السماء الدنیا بمصابیح‘‘ یعنی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بیعنہ اﷲ ہوں اور میں نے یقین کیا کہ میں ہی خدا ہوں۔ پھر میں نے آسمانوں کو اور زمینوں کو پیدا کیا اور میں نے کہا ہم نے، دنیا کو چراغوں سے زینت دی ہے۔ میں نماز پڑھوں گا اور روزہ رکھوں گا اور میں جاگتا اور سوتا ہوں۔
(البشریٰ ج۲ ص۷۹)
’’یعدو لا یوفی‘‘ یعنی اﷲتعالیٰ وعدہ کرتا ہے اور بعض وقت اسے پورا نہیں کرتا۔ یہ قول خلیفہ اوّل حکیم نورالدین کا بہت مشہور ہے۔ دیکھو ریویو بابت ماہ مئی، جون ۱۹۰۸ء (بظاہر گویہ قول نورالدین کا ہے۔ لیکن درحقیقت تعلیم ان کے مسیح موعود کی ہے) ’’اوعطیت صفۃ الافناء والاحیائ‘‘ مجھ کو مارنے اور زندہ کرنے کی صفت دی گئی ہے۔ (خطبہ الہامیہ ص۲۳، خزائن ج۱۶ ص۵۵) ایک دفعہ تمثیلی طور پر مجھے خداتعالیٰ کی زیارت ہوئی۔ (حقیقت الوحی ص۲۵۵، خزائن ج۲۲ ص۲۶۷) خدا کی تصویر بھی کھچ سکتی ہے۔ (حقیقت الوحی ص۲۵، خزائن ج۲۲ ص۲۷) مرزاقادیانی ایک خاص مرید میاں یارمحمد صاحب بی اے ایل ایل بی۔ پلیڈر نے اپنے ٹریکٹ موسومہ اسلامی قربانی مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر ص۱۲) پر لکھا ہے۔ جیسے مسیح علیہ السلام (مرزاقادیانی) نے ایک موقعہ پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ عورت ہیں اور اﷲتعالیٰ نے رجولیت کی طاقت کا اظہار فرمایا تھا۔