کیا اور مرزاقادیانی نے جہاد کے خلاف پچاس الماریوں کی مقدار کتابیں اور اشتہارات چھپوا کر عرب وعجم کے چپہ چپہ میں پھیلا دیں۔
۹… مرزاقادیانی کے خاندان بلکہ جملہ متعلقین کو انگریز نے ملی وملکی سیاسی بے شمار رعایتیں دے کر مالا مال کیا اور آج تک کر رہا ہے۔
۱۰… مرزاقادیانی انگریز کے سایہ میں رہ کر نہ صرف اولیاء اﷲ سے بلکہ برغم خود تمام انبیاء سے بڑھ گئے۔ بلکہ خود خدا بھی بن گئے۔ استغفراﷲ!
حقائق کا انکار
ناظرین حضرات! بلاشبہ مرزاقادیانی نے باوجودیکہ اپنے کو مسلمان اور حضور اکرم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا امتی کہنے میں کس قدر جسارت اور بے باکی کا ثبوت دیا ہے۔ قرآن وحدیث امت کے متقررات ومسلّمات کا انکار کر دیا اور دائرہ اخلاقیات سے نکل گئے۔ انگریز جس کو قرآن وحدیث وحالات نے اسلام اور اہل اسلام کا بدترین دشمن قرار دیا ہے۔ جس انگریزکو ایک لمحہ کے لئے مسلمانوں کی خیروبہبود برداشت اور گوارا نہیں۔ اس کو مسلمان کے لئے نعمت، رحمت باران کرم وغیرہ کہنا کس قدر قدرت کو چیلنج ہے۔ کیا جس انگریز نے دھوکہ، مکروفریب اور غاصبانہ، مفسدانہ طور پر مسلمانون کے ملک پر لاکھوں میل دور سے آکر حملہ کیا۔ ایسے خونخوار حملہ آور کا عزت وناموس اور شعائر اسلامیہ کو بچانے کے لئے دفاع کرنا حرام ہے۔ ناجائز ہے؟ اور کیا ایسے خونخوار حملہ آور کا اپنے ملک سے لاکھوں میل دور آکر کون سی شرافت اور قابل تعریف اقدام ہے؟ کیا انگریز کو انجیل وبائبل ایسی اجازت دیتا ہے؟ ہر گز نہیں، ہرگز نہیں۔ کیا ایسے دشمن کی امداد کرنا یہ اسلام دشمنی نہیں ہے؟ اور اسلام دشمنی شرعی نقطۂ نظر سے مسلمانوں کو جائز ہے؟ کیا دشمن اسلام کے لئے شریعت کو بدلنا اور امت کے مسلمات کو ٹھکرانا یہ ایمان ہے؟ کیا قرآن وحدیث کو چھوڑ کر انجیل وغیرہ کی پناہ لینا ناقابل عفو جرم نہیں ہے؟ کیا انگریز کے نظریات جو کہ سراسر اسلامی نظریات کی ضد ہیں، کو دنیا بھر میں پھیلانا حتیٰ کہ اپنی اولاد اور متبعین کو بھی اس کی وصیت کرنا، کیا یہ اسلام ہے؟ ایمان ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں یہ مرزاقادیانی کی نیت فاسدہ کا پس منظر ہے۔ اسی طرح جہاد کا مسئلہ جو کہ شرعی حیثیت کے علاوہ دنیاوی طور پر بھی قوم کی بقا وفنا کا مسئلہ ہے جو قوم مجاہدانہ زندگی بسر کرے گی محنتی ہوگی، جفاکش ہوگی۔ وہ یقینی طور پر دنیا میں کامران اور فتح یاب ہوگی۔ آزادی کی دولت