’’بیگن میں ہر بیماری سے شفا ہے‘‘ ۔
اشربوا علی الطعام تشبعوا ۔(الاسرار المرفوعۃ ۴۰۸)
’’کھانے کے بعد پانی پیو شکم سیر ہوجائوگے‘‘ ۔
٭ کسی معمولی نیکی اور چھوٹے سے عمل پر غیر معمولی اور مبالغہ کے ساتھ ثواب بیان کیا گیا ہو، یا معمولی گناہ پر بہت بڑی وعید بیان کی گئی ہو، جیسے۔۔۔
اذا جلس المتعلم بین یدی العالم فتح اللہ علیہ سبعین بابا من الرحمۃ ولا یقوم من عندہ الا کیوم ولدتہ امہ و اعطاہ اللہ بکل حرف ثواب ستین شھرا، وکتب اللہ بکل حدیث عبادۃ سنۃ ۔ ( التذکرہ۱۹)
’’جب طالب علم استاذ کے سامنے بیٹھتا ہے تو اللہ تعالی اس طالب علم پر رحمت کے ستر دروازے کھول دیتے ہیں ، اور ان کے پاس سے اس حال میں کھڑا ہوتا ہے کہ وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے کہ گویا اس کی ماںنے آج ہی اسے جنا ہو، اور اللہ تعالی اس کو ہر حرف کے بدلے ساٹھ مہینوں کا ثواب عطا کرتے ہیں ، اور ہر حدیث کے عوض اللہ تعالی اس کے لئے ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتے ہیں‘‘ ۔
مَن سمِع الْمُنادِی بالصلوۃ فقال مَرحباً بالقائلینَ عدلاً و مَرحباً بالصلوۃِ واَھلاً کُتِبَ لہٗ اَلْفَیْ الْفِ حسنَۃٍ ومَحَا عنہ الفی الف سیِّئۃٍ ورفع لہ الفی الف دَرجۃٍ ۔ (التذکرۃ ۳۵)
’’جس نے مؤذن کی آوازسن کر یہ دعا پڑھی مرحبا بالقائلین عدلا و مرحبا