دم الشھداء۔
ترجمہ : علماء کی روشنائی اورشہداء کے خون کو تولا جائے گا پس علماء کی روشنائی شہداء کے خون پر غالب آجائے گی۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔
(میزان الاعتدال- فی ترجمۃ محمد بن عبداللہ بن قاسم-)
٭یوزن یوم القیامۃ مداد العلماء ودم الشھداء۔
ترجمہ : روزقیامت علماء کی روشنائی اورشہداء کے خون کو تولا جائے گا ۔
تحقیق : یہ روایت ابن عبد البرؒ نے ’’جامع بیان العلم‘‘ میں ذکر کی ہے،اس میں ایک راوی ’’اسماعیل بن ابی زیاد السکونی ‘‘منکر الحدیث ہے ، اور دار قطنی نے اس کو متروک اور واضع حدیث کہا ہے ۔
(میزان الاعتدال -فی ترجمۃ اسماعیل بن ابی زیاد السکون -)
فائدہ : علامہ مناویؒ نے کہا ہے کہ اس کی ساری سندیں کمزور ہیں لیکن ایک دوسرے سے مل کر ان میں تقویت آتی ہے، واللہ اعلم بالصواب۔( کشف الخفاء ۲؍۴۹۵)
قرآن کے متعلق
٭آیۃ من کتاب اللہ خیر من محمد و آلہ۔
ترجمہ :کتاب اللہ کی ایک آیت محمد(ا)اور ان کی آل سے بہتر ہے۔