دکھائے اس کو ہدایت دے تو اس کو چاہئے کہ دنیا میں زہد اختیار کرے۔
تحقیق : ملا علی قاریؒ اور علامہ محمد بن طاہر پٹنی ؒ وغیرہ علماء نے لکھا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (المغنی۱۱۰۵ ؍؍الاسرار ۳۱۳ ؍؍ تذکرۃ ۲۰)
علماء کی روشنائی
٭ مداد العلماء افضل من دم الشہداء ۔
ترجمہ : علماء کی روشنائی شہداء کے خون سے افضل ہے۔
تحقیق : یہ ہمارے نبی اکا کلام نہیں ہے ، علامہ سخاوی ؒ، علامہ سیوطیؒوغیرہ نے اس کوحضرت حسن بصری ؒ کا قول قرار دیا ہے۔
(الدرر المنتثرۃ ۱۷۶؍؍ المقاصد ۳۷۷؍؍ الاسرار ۳۰۳؍؍ التذکرۃ للفتنی ؒ۲۳)
٭وزن حبر العلماء بدم الشھداء فرجح علیھم۔
ترجمہ : علماء کی روشنائی کو شہداء کے خون سے تولا جائے گا پس علماء کی روشنائی شہداء کے خون پر غالب آجائے گی۔
تحقیق : علامہ سیوطیؒ نے اس کو موضوع کہا ہے ، اس کی سند میں محمد بن جعفر پر وضع حدیث کی تہمت لگی ہوئی ہے۔
(الدرر المنتثرۃ ۱۷۶؍؍ المقاصد ۳۷۷؍؍ الاسرار ۳۰۳)
٭یوزن مداد العلماء ودم الشھداء فیرجح مداد العلماء علی