دی۔( سیرۃ النبی ا ۳/۴۰۱)
٭جب آپ ا کی ولادت کا وقت آیا تو سورج نے نور کا نیا جوڑا پہنا، دنیا کی تمام عورتوں کو یہ رعایت ملی کہ وہ فرزند نرینہ جنیں۔
سیرۃ النبی ﷺ(۳؍۴۰۳ )میں لکھا ہے کہ یہ تمام بے سند اور موضوع ہے۔
٭فرشتے آپ کا گہوارا ہلاتے تھے۔
کسی قدیم ماخذ میں اس کا ذکر نہیں ہے۔(سیرۃ النبیا ۳؍۴۰۸ )
اگر آپ ا نہ ہوتے تو عالم نہ ہوتا
٭لولاک لما خلقت الافلاک۔
ترجمہ : اگر آپ نہ ہوتے تو میں کائنات کو پیدا نہ کرتا۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔
(التذکرۃ ۸۶؍؍ الاسرار ۲۸۸؍؍ الفوائد المجموعۃ ۴۱۱)
٭لولاک ما خلقت الدنیا
ترجمہ : اگر آپ نہ ہوتے تو میں دنیا کو پیدا نہ کرتا۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔
( اللآلی المصنوعۃ ۱؍۲۸۲؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۱؍۳۲۵)