معلق :وہ حدیث ہے جس کی سند سے ابتدائی حصہ حذف کرد یا گیا ہو۔
مرسل: کوئی تابعی صحابی کا ذکر کئے بغیر یہ کہے قال رسول اللہ ﷺ کذا رسول اللہ ا نے ایسا فرمایا۔
معضل:وہ حدیث ہے جس کی سند کے درمیان سے دو یا زیادہ راوی مسلسل حذف ہوگئے ہوں۔
منقطع:وہ حدیث ہے جس کی سند کے درمیان سے ایک راوی حذف ہو گیا ہو یا زیادہ راوی حذف ہوئے ہوں مگر مسلسل نہ ہوئے ہوں۔
ان اقسام کی پوری تفصیل مالہ وما علیہ کے ساتھ اصطلاح حدیث کی کتابوں میں درج ہے ، وہاں اس کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے،آئندہ صفحات میں مذکورہ اقسام میں سے موضوع حدیث کے متعلق تفصیلی کلام کیا جائے گا۔
روایت حدیث میں صحابہث کا احتیاط
زبان رسالت مآب سے احادیث کا وہ صاف شفاف چشمہ جاری ہوا جس میں انسانیت کی فلاح و بہبودی کا راز چھپا ہوا تھا ، جس میں زندگی گذارنے کا وہ سبق پڑھایا گیا تھا کہ عقل انسانی اپنی پوری زور آزمائی کے بعد بھی وہ سبق حاصل کرنے سے پہلے ہی تھک کر رہ جاتی،جب اس چشمۂ نور کی ندیاں رواں ہوئیں تو جو لوگ اس سے پہلے پہل فائدہ اٹھا نے والے تھے وہ بڑے جوہر شناس اور قدر داں تھے ، انہوں نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا اور اس میں نہا دھو کر اپنے آپ کو برسوں کی پرانی آلائشوں سے پاک صاف کردیا ، اور اس جوہر