میں ہو یا ہمارے نبی ا کی زبان مبارک سے ملا ہو- کفر تک پہنچا دینے والا ہے لیکن ہم تک پہنچنے کے وسائل میں تفاوت ہونے کی بنیاد پر آج ہم فرق مراتب دیکھ رہے ہیں، اورحدیث میں مختلف درجات اور اقسام نظر آتے ہیں۔
حدیث کی چند اقسام کا بیان
یہاںاحادیث کی وہ چند اقسام اور ان کی تعریفات بیان کی جاتی ہیں جو عام طور سے سننے اور اردو کتابوں میں پڑھنے کو ملتی ہیں ، ان تعریفات سے قارئین پر یہ بات بھی واضح ہو جائے گی کہ حدیث کی قوت و ضعف کا دارومدار سند اور رواۃ پر ہے۔
تعداد ِرواۃ کے اعتبار سے حدیث کی قسمیں :
حدیث متواتر :وہ حدیث جس کو روایت کرنے والے ہر زمانے میں اتنے سارے ہوں کہ ان کا جھوٹ پر متفق ہونا عادۃ محال ہو۔
خبر واحد:جو حدیث مذکورہ حالت میں نہ ہو (یعنی جو متواتر نہ ہو)
پھر خبر واحد کی تین قسمیں ہیں :
خبر مشہور : جس کے راوی ہر طبقہ میں دو سے زائد ہوں مگر تواتر کی تعداد سے کم ہوں۔
خبر عزیز : جس کے راوی ہر طبقہ میں دو ہوں یعنی کسی طبقہ میں دو سے کم نہ ہو ں اگرچہ کسی طبقہ میں دو سے زیادہ بھی ہو گئے ہوں ۔
خبر غریب : وہ ہے جس کا راوی صرف ایک ہو خواہ ہر طبقہ میں ایک ہو یا کسی طبقہ میں