تائید ودعائیہ کلمات
شیخ طریقت، جانشین نبی ٔ رحمت، شیخ الحدیث حضرت مفتی آدم صاحب بھیلونی (دامت برکاتہم العالیہ)
الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ
جو بات نبی کریم ﷺ نے نہ کہی ہو اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا ، اسی طرح جو کام نبی کریم ﷺ نے نہ کیا ہو اس کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی طرف کرنا حرام ہے ، حدیث شریف میں اس پر دوزخ کی وعید آئی ہے ، اسی طرح اس پر اللہ تعالی کے شدید غصہ کی اور لعنت کی وعیدیں بھی آئی ہیں، احادیث ملاحظہ فرمائیں۔۔۔
(۱)من یقل علی مالم اقل فلیتبوأ مقعدہ من النار
(بخاری شریف ،ج اول ،کتاب العلم)
ترجمہ : جو میری طرف ایسی بات کی نسبت کرے جو میں نے نہیں کہی اس کو چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے۔
(۲)اشتد غضب اللہ علی من کذب علی متعمدا (الحدیث)
ترجمہ: اللہ تعالی کو ایسے شخص پر بڑا غصہ آتا ہے جو میری طرف جان کر جھوٹی بات منسوب کرے۔
(۳)من کذب علی متعمدا فعلیہ لعنۃ اللہ و الملائکۃ الناس اجمعین۔ (الحدیث)