قربانی کے متعلق
٭عظموا ضحایاکم فانھا علی الصراط مطایاکم ۔
ترجمہ : قربانی کے جانوروں کو موٹا کرو کیوں کہ وہ پلصراط پر تمہاری سواریاں بنیں گی۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
( المقاصد ۵۸؍؍کشف الخفاء ۱/۱۴۳)
٭استفرھوا ضحایاکم فانھا علی الصراط مطایاکم۔
ترجمہ : قربانی کے جانوروں کوچھانٹ کر پسند کرو کیوں کہ وہ پلصراط پر تمہاری سواریاں بنیں گی۔
تحقیق : یہ روایت بہت زیادہ ضعیف ہے،علامہ سخاوی ؒ نے ابن صلاح ؒ سے نقل کیا ہے کہ’’ یہ حدیث غیر معروف ہے، اور میرے علم کے مطابق ثابت نہیں ہے‘‘۔
(السلسلۃ ، رقم الحدیث۲۶۸۷؍؍ المقاصد ۵۸؍؍کشف الخفاء ۱/۱۴۳)
٭ان اللہ تعا لی یعتق بکل عضو من الضحیۃ عضوا من المضحی ۔
ترجمہ : اللہ تعالی قربانی کے جانور کے ہرہر عضو کے بدلے قربانی کرنے والے کے ہرہر عضو کو جہنم سے آزاد کردیں گے۔
تحقیق : ابن حجر ؒنے لکھا ہے کہ میں نے ایسی کوئی حدیث نہیں دیکھی ، ابن