تحقیق : یہ حدیث نہیں ہے ایسی علماء نے صراحت کی ہے۔
(المقاصد ۴۰۵ ؍؍کشف الخفاء ۲/۲۲۲ ؍؍ الاسرار ۳۲۵)
فائدہ : من نام بعد العصر فاختلسَ عقلہ فلا یلومنّ الا نفسہ۔
ترجمہ : جو عصر کے بعد سویا اور اس کی عقل چلی گئی تو وہ خود کو ہی ملامت کرے۔
تحقیق : اس کو بعض علماء نے موضوع کہا ہے لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ (التذکرۃ ۱۶۷؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۲؍۲۹۰)
ماہ صفر
٭من بشرنی بخروج صفر بشرتہ بدخول الجنۃ۔
ترجمہ : جو مجھے ماہ صفر کے نکلنے کی بشارت دے گا میں اسے جنت کی بشارت دوںگا۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔ (التذکرۃ ۱۱۶)
شب برأت(شعبان کی پندرہویں رات)
٭اذا کانت لیلۃ النصف من شعبان فقوموا لیلھا و صوموا نھارھا ، فان اللہ ینزل فیھا لغروب الشمس الی سماء الدنیا فیقول : الا من مستغفر لی فأغفر لہ؟ الا من مسترزق فارزقہ؟ الا من مبتلی فاعافیہ ؟ الا کذا الا کذا؟ حتی تطلع الفجر۔