٭اللھم لک صمت و بک آمنت و علیک توکلت وعلی رزقک افطرت۔
تحقیق : ملا علی قاری ؒ نے مرقات ۴؍۲۵۸ میں لکھا ہے کہ اس دعا میں وبک آمنت و علیک توکلت حدیث کے الفاظ نہیں ہیں، حدیث کے الفاظ یہ ہیں اللھم لک صمت وعلی رزقک افطرت، طبرانی کی ایک روایت میں اس کے بعدیہ الفاظ بھی ہیں فتقبل منی انک انت السمیع العلیم۔(منھج الحیاۃ الایمانیۃ ۱۳۳)
یوم عرفہ جمعہ کے دن واقع ہو
٭افضل الایام یوم عرفۃ اذا وافق یوم الجمعۃ و ھو افضل من سبعین حجۃ فی غیر جمعۃ۔
ترجمہ : دنوں میں سب سے افضل دن عرفہ کا دن ہے جبکہ وہ جمعہ کے دن واقع ہو اور اس دن کیا ہوا حج ایسے سترحجوں سے افضل ہے جن میں عرفہ کا دن جمعہ کو نہ آتا ہو ۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے،جمعہ کے دن کی افضلیت تو ثابت ہے جب اس دن میں عرفہ کا دن آئے تو اس کا افضل ہونا تو ظاہر ہے ،لیکن ستر حج سے افضل ہونا سو اس کی کوئی اصل نہیں ہے ،علامہ ابن قیم جوزیؒ زاد المعاد میں لکھتے ہیں:
واماما استفاض علی السنۃ العوام بانھا تعدل ثنتین و سبعین حجۃ فباطل لا اصل لہ عن رسول اللہ ﷺ ولا عن احد من الصحابۃ والتابعین