ترجمہ : میرے پاس جبرئیلں آئے اس حال میں کہ وہ معمولی کپڑاپہنے ہوئے تھے ، میں نے پوچھاکہ اے جبرئیل میرے پاس اس حالت میں کیوں آئے ہو ؟ جبرئیلں نے کہا کہ اللہ تعالی نے فرشتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آسمان پر ایسا لباس پہنیں جیسا کہ زمین پر ابوبکر نے پہنا ہے ۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
( اللآلی المصنوعۃ ص۱؍۲۹۳؍؍تنزیہ الشریعۃ ۱؍۳۴۳)
حضرت عمر صکا اپنے صاحبزادے پر حد جاری کرنا
حضرت عمر صکے گھر ایک عورت آئی ، آپ صنے پوچھا کہ یہ کس کا بچہ ہے ؟ اس عورت نے کہا کہ یہ آپ کے بیٹے عبد الرحمن کا بچہ ہے ، حضرت عمر ص نے اپنے بیٹے کو بلا بھجا ، وہ آئے ، اور پوچھنے پر اقرار کرلیا ، تو حضرت عمرؓ نے ان پر حد جاری کی ، پچاس کوڑے حضرت عمر صنے مارے اور پچاس حضرت علی ص نے مارے،لڑکا اس کی وجہ سے موت کے قریب ہوگیا ، اس نے حضرت عمر صسے کہا کہ آپ نے تو مجھے قتل ہی کر دیا ، حضرت عمر صنے جواب دیا کہ جب تو اپنے رب سے ملے تو کہنا کہ عمر حدود کو جاری کررہا ہے ۔
تحقیق : بقول محدثین یہ روایت موضوع ہے ۔
(تذکرۃ الموضوعات۱۸۰؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۲؍۲۲۰)
ابن عراق ؒ اور علامہ محمد بن طاہر پٹنی ؒ نے لکھا ہے کہ ایک دوسری روایت ہے جوحضرت عمر ؓ کے صاحبزادے کے بارے میں وارد ہوئی ہے ، اس کے بعد ذیل کی حدیث