مومن کا جھوٹا
٭سؤر المؤمن شفاء۔۔۔۔۔۔ مومن کے جھوٹے میں شفا ہے۔
٭ریق المؤمن شفاء۔۔۔۔۔۔۔مومن کے لعاب میں شفا ہے ۔
تحقیق : ان دونوں روایتوں کی کوئی اصل نہیں ہے ۔
(المصنوع ۱۰۶؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۲۱۴؍؍کشف الخفاء ۱/۴۹۴)
مومن کو خوش کرنا اور اس کی حاجت روائی
٭من اطعم اخاہ حتی یشبعہ و سقاہ حتی یرویہ بعدہ اللہ من النار سبع خنادق ما بین خندقین مسیرۃ خمسمائۃ عام۔
ترجمہ : جو اپنے بھائی کو پیٹ بھر کر کھانا کھلائے گا اور خوب سیراب کرکے پانی پلائے گا اللہ تعالی اس کو جہنم سے ایسی سات خندقوں کے برابر دور کردیںگے جن میں سے ہر دو کے درمیان کا فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت کے برابر ہو۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے یا تو بہت ہی زیادہ ضعیف ہے ، اس میں رجاء بن ابی عطاء موضوع روایتیں بیان کرنے والا ہے۔(المغنی ۳۵۵؍؍تذکرۃ الموضوعات ۶۶ ؍؍تنزیہ الشریعۃ ۲/۱۳۷ ؍؍الفوائد المجموعۃ ۰۴)
٭من صادف من اخیہ شھوۃ غفر اللہ لہ ومن سر اخاہ المؤمن فقد سر اللہ عزوجل