تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
(الاسرار ۴۱۵؍؍ اللآلی المصنوعۃ۱؍۱۰۶؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۱؍۱۷۴)
٭ احمد اور محمد نامی دو شخص کے متعلق قیامت کے دن اللہ حکم فرمائیں گے کہ ان کو جنت میں بھیج دو، ان دونوں کے پوچھنے پر اللہ تعالی فرمائیں گے کہ میرے بندو! میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں احمد اور محمد نامی شخص کو جہنم میں داخل نہیں کروںگا۔ ایک روایت میں ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے محمد! میں اس کو عذاب نہیں دوںگا جس کا نام تیرے نام جیسا ہوگا۔
تحقیق : یہ روایتیں موضوع ہیں،ابن عراق ؒ نے بعض علماء سے نقل کیا ہے کہ محمد نام رکھنے کی فضیلت میں کوئی حدیث صحیح نہیں ہے، اور حافظ ابو العباس تقی الدین حرانی ؒ نے لکھا ہے کہ محمد نام رکھنے کے متعلق ساری احادیث موضوع ہیں، واللہ اعلم بالصواب۔
(تنزیہ الشریعہ ۱؍۱۷۴)
صحابہ کے متعلق
٭بینما رسول اللہ ﷺ جالس وعندہ ابو بکر الخ۔
ترجمہ : ایک مرتبہ رسول اللہ ا تشریف رکھے ہوئے تھے ، اور حضرت ابوبکر ؓ بھی آپ کی خدمت میں حاضر تھے، اتنے میں حضرت جبرئیل ؑ آئے، اور رسول اللہ ا کو اللہ کی طرف سے سلام پیش کرنے کے بعد عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! میں ابو بکر کو اس حال میں