٭ان المسجد لینزوی من النخامۃ کما تنزوی الجلدۃ علی النار ۔
ترجمہ : بلا شبہ مسجد بلغم سے اس طرح منقبض ہوجاتی ہے جس طرح آگ پر چمڑی سکڑ جاتی ہے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (المصنوع ۶۷؍؍کشف الخفاء ۱/۲۸۹؍؍ المغنی ۶۲؍؍تذکرۃ الموضوعات۳۶ ؍؍تنزیہ الشریعۃ ۲/۱۱۵)
رمضان المبارک کے متعلق
٭فی شھر رمضان فی تلک الصوت الخ۔
یہ ایک حدیث ہے جس میں سے کچھ حصہ کا خلاصہ نقل کیا جاتا ہے:
جب رمضان کی ابتدا جمعہ سے ہو گی تو اس رمضان کا پندرہواں دن بھی جمعہ ہوگا ،اس رمضان کے مہینے میںپندرہویں دن ایک چیخ ہوگی ، اس دن فجر کی نماز پڑھ کر گھروں میں داخل ہوجانا ، اور دروازے بند کرلینا، اور کانوں کو بند کرلینا، اور جب تمہیں آواز کا احساس ہو تو سجدے میں گر جانا اور سبحان القدوس سبحان القدوس سبحان ربنا القدوس پڑھنا ، جو ایسا کرے گا وہ بچ جائے گا اور جو نہیں کرے گاوہ ہلاک ہوجائے گا۔
تحقیق : یہ روایت چند سالوں پہلے رمضان المبارک میں بہت مشہور ہوئی تھی، یہ روایت موضوع ہے۔ (اللآلی المصنوعۃ ۸۷)