نیکیاں لکھیں گے ، بیس لاکھ گناہ معاف کریں گے اور بیس لاکھ درجے بلند کریں گے۔
تحقیق : یہ موضوع روایت ہے ۔
(الاسرار ۳۳۳؍؍ التذکرۃ ۳۵؍؍ کشف الخفاء ۲؍۳۰۰؍؍تنزیہ الشریعۃ ۲؍۱۱۶)
فائدہ : حضرت عثمان ؓسے اذان سن کر یہ پڑھنا ثابت ہے :
مرحبا بالقائلین عدلا وبالصلوۃ مرحبا واھلا۔
(تنزیہ الشریعۃ ۲؍۱۱۶؍؍ المطا لب العا لیہ -منا قب عثمانؓ-)
٭مسح العینین بباطن انملتی المسبحتین الخ
جب مؤذن ’’اشھد ان محمدا رسول اللہ‘‘ کہے اس قوت دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کو چومنا پھر ان کو آنکھوں پر پھیرنا ۔
تحقیق : اس کے متعلق علامہ سخاوی ؒ نے لکھا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں ہے ، شیخ عبد الفتاح ابو غدہ ؒ نے علامہ سخاویؒ کے اس قول کو وضع پر محمول کیا ہے ، یعنی کہ یہ روایت موضوع ہے ، اور علامہ سخاویؒ سے ملا علی قاری ؒ اور عجلونی ؒنے ان کا یہ قول نقل کیا ہے۔ ( المقاصد الحسنۃ ۳۸۴؍؍المصنوع ۱۶۹؍؍ التذکرۃ ۳۴)
نماز کے متعلق
٭من صلی الفجر فی جماعۃ وخرج من المسجد فمر بعشرین نفسافسلم علیھم فمات ذلک الیوم غفر لہ ۔
ترجمہ : جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی اور مسجد سے نکل کر بیس لوگوں