انتساب
میں اپنی اس اولین خدمت کو میرے تمام محسنین کی طرف منسوب کرتا ہوں ۔۔۔
جن میں سر فہرست آقائے مدنی ،محبوب سبحانی ، رحمت للعالمین کی ذات بابرکت ہیں ، جن کے احسانات سے ایک میں کیاپوری انسانیت گراں بار ہے۔
آپ ا کے بعد مخلوقات میں عاجز کے سب سے بڑے محسن اس کے والدین ہیں ، پوری زندگی کوشش کے باوجود ان کے احسانات کا بدلہ نہیں دیا جاسکتا، ان کی فکروں ، دعاؤں اور توجہات ہی کا یہ پھل ہے کہ آج بندے نے ایک علمی کام اپنی بساط کے مطابق انجام دیا۔
اور مادر علمی جامعہ قاسمیہ رتن پور کے وہ مشفق و مہربان اساتذہ بھی میرے محسنین میں ایک نمایا مقام رکھتے ہیں جن کی ما تحتی میں رہ کر مادر علمی کے روح پرور اور عطر بیز لالہ زار کے لہلہاتے پودوں سے بقدر توفیق تعلیم و تربیت کے پھول چنے۔
اور دیگر کرم فرماؤں کے نام۔۔۔۔۔