سوال : نوح ںساڑے نو سو سال تک دعوت دی ، کیا ساڑے نو سو سال میں ان سے لگ کر چلنے والی ہوا ۱۰۰ لوگوں کو بھی نہ لگ سکی؟ یا ان کی دعوت میں کچھ کمی تھی؟۔
٭حضرت نوح ںدعوت کی راہ میں اتنی تکلیف اٹھاتے کہ پتھروں میں دب جاتے ، جبرئیلں آکر انہیں نکالتے۔
٭ جس کی طرف اللہ تعالی ایک مرتبہ رحمت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اسے جہاد کے لئے قبول فرماتے ہیں ، اور جس کی طرف دس مرتبہ رحمت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اسے حج کے لئے قبول فرماتے ہیں ، اور جس کی طرف ستر مرتبہ رحمت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اسے اللہ کے راستے میں نکالتے ہیں۔
آخری بات
مذکورہ موضوعات کے علاوہ بہت سی بے سند باتیں اور بھی مروج ہیں، ان کی صحت یا عدم صحت کا ثبوت ملے بغیر ان کے متعلق کچھ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم اتنا احتیاط ہر کوئی کر سکتا ہے کہ جب تک کسی روایت کی صحت کا ثبوت نہ مل جائے اسے بیان نہ کرے، اگر ہر ایک شخص یہ طریقہ اپنائے گا تو موضوعات خود بخود دفن ہوجائیںگی۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم و تب علینا انک انت التواب الرحیم ، سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون و سلام علی المرسلین والحمد للہ رب العلمین