ما من رمان الا ویلحق بحبۃ من رمان الجنۃ ۔
ترجمہ : ہرانار میں جنت کے انار کا ایک دانہ ملایا جاتا ہے۔
تحقیق : اس حدیث کو بعض علماء نے موضوع کہاہے ، لیکن ضعیف کہنا مناسب حال ہے جیسا کہ علامہ سخاویؒ ، علامہ سیوطیؒ ، ابن عراقؒ وغیرہ کا رجحان ہے۔
(المقاصد ۳۷۱؍؍ الاسرار ۴۱۰؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۲/۲۴۳)
ناخن کاٹنے کے متعلق
٭من قلم اظفارہ یوم السبت خرج منہ الداء و دخل فیہ الشفاء الخ۔
ترجمہ : جو اپنے ناخن سنیچر کو کاٹے گا تو اس کی بیماری دور ہوگی اور اس کو شفاء ملے گی(یہ ایک لمبی حدیث ہے جس میں ہفتے کے ہر دن میں ناخن کاٹنے کی ایک الگ فضیلت بیان کی گئی ہے، پوری حدیث ذیل کے حوالوں میں دیکھئے)
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے۔
(الفوائد ۲۴۸؍؍ رد المحتار ۹/۴۹۶؍؍ التذکرۃ للفتنی ۱۶۰)
٭من قص اظفارہ مخالفا لم یر فی عینیہ رمداً۔
ترجمہ : جو شخص اپنے ناخن مخالف طور پر کاٹے گا اس کی آنکھوں میں تکلیف نہیں ہوگی۔