مقامی ان جاوزتہ احترقت‘‘ والی روایت ثابت نہیں ہے ۔
( مرقاۃ المفاتیح، کتاب الصلاۃ، باب المساجد و مواضع الصلاۃ)
بلکہ سدرۃالمنتہی سے آگے بڑھنا کسی معتبر روایت سے ثابت نہیں ہے ، علامہ رضی الدین قزوینی فرماتے ہیں واما الی ما وراء ھا(ای سدرۃ المنتھی) فانما ورد ذلک فی اخبار ضعیفۃ ومنکرۃ،یعنی اور رسول اللہاکا سدرۃ المنتہی سے آگے بڑھنا یہ فقط ضعیف اور منکر روایتوں میں وارد ہوا ہے(یعنی ثبوت کے درجہ کو نہیں پہنچتا)۔
(حاشیہ الآثار المرفوعۃ ص۹۳)
٭یہ جو منقول ہے کہ آپﷺ سدرۃ المنتہی سے آگے ’’رفرف اخضر‘‘ پر سوار ہوئے تھے، یہ روایت ثابت نہیں ہے۔
(مرقاۃ المفاتیح، کتاب الصلاۃ؍؍ تنزیہ الشریعۃ،کتاب المبدأ الفصل الاول)
محمداوراحمد نام کے فضائل
٭اذا کان یوم القیمۃ نادٰی مناد یا محمد! قم فادخل الجنۃ بغیر حساب فیقوم کلّ من کان اسمہ محمدٌ ویتوھم انّ النداء لہ فلکرامۃ محمّدﷺ لا یمنعونَ۔
ترجمہ : قیامت کے دن ایک آواز دینے والا آواز دے گا کہ اے محمدااٹھئے اور جنت میں بغیر حساب کے تشریف لے جایئے ،پس ہر وہ شخص جس کا نام محمد ہوگا وہ یہ گمان کرتے ہوئے کھڑا ہوجائے گا کہ آواز اس کو دی گئی ہے پس حضرت محمداکے اعزاز میں ان