آدم ں پیدا نہ ہوتے ‘‘ ؟ انہوں لکھا ہے کہ اس قسم کی باتیں واعظین بر سر منبر کہا کرتے ہیں ، ان مقصد رسول اللہ اکی برتری دکھانا ہوتا ہے ، لیکن ایسی باتوں سے احتراز اولی ہے ، اس لئے کہ رسول اللہ ا بڑے درجے اور مرتبے کے حامل ہیں تو دوسرے انبیاء کا بھی اللہ تعالی کے یہاں مستقل مرتبہ اور درجہ ہے ، اور یہ مرتبہ کسی غیر کے سبب سے نہیں ہے، پس ہر نبی ایک مستقل خدا داد مقام رکھتے ہیں‘‘۔
رسول اللہ ا کے وسیلے سے دعا کرنا
٭لما اقترف آدم الخطیئۃ قال یا رب اسئلک بحق محمد لما غفرت لی فقال اللہ یا آدم و کیف عرفت محمدا و لم اخلقہ؟ قال یا رب لما خلقتنی بیدک و نفخت فی من روحک رفعت رأسی فرأیت علی قوائم العرش مکتوبا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ فعلمت انک لم تضف الی اسمک الا احب الخلق الیک فقال اللہ صدقت یا آدم انہ لاحب ا لخلق الی ادعنی بحقہ فقد غفرت لک ولولا محمد ما خلقتک۔
ترجمہ : جب آدم ںسے غلطی ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ ا کے وسیلے سے دعا مانگی ، اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے آدم ! آپ نے محمد کو کیسے پہچاناحالانکہ ابھی ان کو پیدا بھی نہیں کیا ، آدم ںنے کہا کہ اے پروردگار ! جب آپ نے مجھے پیدا کیا ، اور مجھ میں روح