انبیاء کے متعلق
٭ان ابراھیم ؑ قال لملک الموت اذ جاء ہ لقبض روحہ: ھل رأیت خلیلا یمیت خلیلہ؟ فاوحی اللہ تعالی الیہ : ھل رأیت محبا یکرہ لقاء حبیبہ ؟ قال یا ملک الموت الآن فاقبض۔
ترجمہ : جب ابراہیم ؑ کے پاس ملک الموت ان کی روح قبض کرنے کے لئے آئے تو ابراہیم ؑ نے فرمایا کہ کیا تم نے کسی دوست کو دیکھا ہے جو اپنے دوست کو موت دے، اس وقت اللہ نے ان پر وحی فرمائی کہ کیا آپ نے کسی محب کو دیکھا ہے جو اپنے محبوب کی ملاقات کو ناپسند کرے، ابراہیم ؑ نے فرمایا کہ اے ملک الموت اب میری روح قبض کرلیجئے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
(المغنی۱۱۴۶؍؍تذکرۃ الموضوعات ۲۱۳)
٭قیل للنبی ﷺ ان عیسی ؑ یقال انہ مشی علی الماء فقال ﷺ لو ازداد یقینا لمشی علی الھواء
ترجمہ : رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ عیسی ؑ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانی پر چلے تھے، توآپ ﷺ نے فرمایا کہ اگران کا یقین اور زیادہ قوی ہوتا تو ہوا پر چلتے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (المغنی۱۰۲۲)
٭ان اللہ تعالی اوحی الی عبدہ داودؑ احبنی و احب من