٭الدنیا حلالھا حساب حرامھا عقاب ۔
ترجمہ : دنیا کے حلال کا حساب ہے اور اس کے حرام پر سزا ہے ۔
تحقیق : یہ حضرت علی ؓ کا کلام ہے ،رسول اللہ ﷺ کی حدیث نہیں ہے۔
(تذکرۃ الموضوعات ۱۷۳)
غور و فکر کی فضیلت
٭تفکر ساعۃ خیر من عبادۃ سنۃ ۔
ترجمہ : ایک گھڑی غور و فکر کرنا ایک سال کی عبادت سے زیادہ بہتر ہے۔
تحقیق : یہ حدیث نہیں ہے بلکہ حضرت سری سقطیؒ کا کلام ہے۔ (المصنوع ۸۲؍؍ الفوائد المجموعۃ ۳۱۴؍؍ کشف الخفاء ۱/۳۵۶؍؍ الموضوعات لابن جوزی ۳/۱۴۴؍؍ التذکرۃ۱۸۸)
٭ فکرۃ ساعۃ خیر من عبادۃ ستین سنۃ ۔
ترجمہ : ایک گھڑی غور وفکر کرنا ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔
تحقیق : اس روایت کی سند میں دو راوی جھوٹے ہیں (۱)عثمان بن عبد اللہ القرشی الشامی (۲)اسحاق بن نجیح الملطی ، اس کو امام احمد ؒ نے اکذب الناس (سب سے زیادہ جھوٹا ) کہا ہے،اسی وجہ سے ابن جوزیؒ اور البانی نے اس کو موضوع کہا ہے،البتہ حافظ عراقیؒ اور علامہ سیوطیؒ اس کے ضعف کے قائل ہیں ، علامہ سیوطیؒ اس کی تائید میں ایک دوسری روایت